انوارالعلوم (جلد 23) — Page 99
انوار العلوم جلد 23 99 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور۔۔۔۔۔اور اہل حدیث کا لیڈر ہوں۔مولوی صاحب نے کہا میں اتنا بڑا عالم اور اہل حدیث کا لیڈر بھلا مرزا صاحب کو میرے مقابلہ میں کیا حیثیت حاصل ہے۔کیا تو نے کبھی سوچا نہیں کہ اتنے بڑے عالم کو چھوڑ کر تو نے قادیان جاکر اپنا ایمان کیوں خراب کر لیا ہے ؟ پیرا جاہل مطلق تھا۔اُسے دین کا کچھ بھی پتہ نہیں تھا۔وہ کہنے لگا۔مولوی صاحب میں جاہل ہوں، مجھے دین کا کچھ بھی علم نہیں۔یہاں تک کہ مجھے نماز بھی نہیں آتی۔میں صرف ایک بات جانتا ہوں۔علم والی بات تو مجھے نہیں آتی۔میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ میں اتنے سالوں سے مرزا صاحب کی بلٹیاں چھڑانے کے لئے بٹالہ آرہا ہوں اور جب بھی یہاں آتا ہوں آپ کو اسٹیشن کے قریب ٹہلتے دیکھتا ہوں۔آپ روزانہ ایسے آدمی کی تلاش میں رہتے ہیں جو قادیان جانے کا ارادہ رکھتا ہو تا آپ اسے قادیان جانے سے باز رکھ سکیں۔خبر نہیں آپ کی یہاں آتے آتے کتنی جوتیاں ٹھس گئی ہیں۔اُدھر میں دیکھتا ہوں کہ مرزا صاحب کو ٹھری میں ٹھسے ہوئے ہیں۔چھ چھ گھنٹے لوگ دروازے کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں کہ مرزا صاحب نکلیں تو وہ آپ کی زیارت کریں۔لوگ یہاں سے یگوں میں جاتے ہیں، پیدل جاتے ہیں، راستہ میں دھکے کھاتے ہیں اور پھر وہاں گھنٹوں دروازہ کے آگے بیٹھے رہتے ہیں۔تب کہیں مرزا صاحب کو ٹھری سے باہر نکلتے ہیں اور وہ لوگ آپ کی زیارت کرتے ہیں اور خوش خوش وہاں سے واپس آتے ہیں لیکن میں کئی سال سے دیکھ رہا ہوں کہ آپ کی کئی جوتیاں بھی کھیں گئی ہوں گی لیکن آپ لوگوں کو قادیان جانے سے باز نہیں رکھ سکے۔آخر کچھ تو ہے جس کی وجہ سے آپ کی کوشش بار آور نہیں ہوتی۔آخر ان علماء کہلانے والوں کو کیا اتنی بھی سمجھ نہیں کہ ایک شخص گاؤں کا رہنے والا ہے اس نے نہ کوئی دینی تعلیم حاصل کی ہے اور نہ دنیوی تعلیم حاصل کی ہے۔اس کی صحت خراب ہے۔وہ کمزور ہے۔جب وہ خلیفہ ہوا تو جماعت کے امیر اور بڑے بڑے لوگ اس سے بگڑ گئے اور لاہور جاکر اُنہوں نے ایک علیحدہ انجمن بنالی اور پھر بھی خدا تعالیٰ اُسے نہ صرف پاکستان میں کامیاب کرتا جارہا ہے بلکہ ساری دُنیا میں اُسے کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔اس کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے اسلام کے جھنڈے ساری دُنیا میں -