انوارالعلوم (جلد 23) — Page 100
انوار العلوم جلد 23 100 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور۔۔گاڑ دیئے ہیں۔اس کے ذریعہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بادشاہت قائم ہو رہی ہے۔مگر پھر وہی زندیق اور کافر ہے۔اگر زندیق اور کافر اسی کا نام ہے تو خد اتعالیٰ اس قسم کے زندیق اور کافر اسلام میں آئندہ بھی جاری رکھے تو اس میں اُمت کا کتنا بچاؤ ہے۔یہ یاد رکھو کہ یہاں جو مکان تم بناؤ گے اور جتنی جلدی تم بناؤ گے تو تمہیں اور کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو لیکن اگر تم یہاں اپنے بیوی بچوں کو رکھو گے تو وہ تعلیم حاصل کریں گے اور اگر تم خود نہیں آؤ گے اور بیوی بچوں کو یہاں نہیں رکھ سکو گے تو مکان کا کرایہ ہی تمہیں ملے گا اور اس طرح روپیہ محفوظ رہے گا۔بہر حال مکان ایک ایسی چیز ہے جس کی قیمت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے۔اگر کوئی آباد قصبہ ہو تو آج اگر دوہزار روپیہ کا مکان ہے تو کل وہ دس ہزار روپیہ کا ہو گا لیکن جو لوگ یہاں مکان نہیں بنا سکے اور اُنہوں نے یہاں زمین نہیں خریدی اور وہ اب یہاں خریدنے کے خواہش مند ہیں اُنہیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ اپنے نام دفتر آبادی ربوہ میں نوٹ کرا دیں۔ہمیں قوی امید ہے کہ پانچ چھ سو مکانات کی جگہ مل جائے گی۔تین سو کے قریب دوستوں نے اپنے نام لکھوا دیئے ہیں۔جنہوں نے ابھی تک اپنے نام نہیں لکھوائے وہ اب لکھوا دیں۔انہیں پانچ چھ ماہ کے بعد زمین مل سکے گی۔اس کے بعد انہیں ربوہ کی حدود میں زمین نہیں مل سکے گی۔سوائے اس کے کہ وہ ان لوگوں سے جنہوں نے پہلے زمین خرید کر لی تھی پانچ پانچ سات سات ہزار روپیہ پر زمین خرید لیں مگر جو لوگ مکان نہیں بنا سکتے انہیں میں تحریک کرتا ہوں کہ قومی کاموں میں زندگی کے آثار ہونے چاہئیں۔جب تم اور جگہوں پر جاتے ہو تو کیا وجہ ہے کہ تم یہاں نہیں آتے۔یورپ میں ایک مزدور کو بھی سال میں چودہ دن کی چھٹیاں ہوتی ہیں جن میں وہ دوسری جگہوں پر جاتے ہیں۔تم بھی چودہ چودہ پندرہ پندرہ دن کے لئے یہاں آؤ اور اپنی خدمات سلسلہ کو پیش کرو۔اگر اس طرح دس دس آدمی پندرہ پندرہ دن کے لئے سال بھر آتے رہیں تو سلسلہ دس آدمیوں کے خرچ سے آزاد ہو جائے گا۔اگر 24 آدمی آتے ہیں تو سلسلہ 24 آدمیوں کے خرچ سے آزاد ہو جائے گا۔24 آدمی ایک افسر کا قائمقام ہو جاتے ہیں اور اگر 240 آدمی