انوارالعلوم (جلد 23) — Page 556
انوار العلوم جلد 23 556 مسئلہ خلافت میں نے ایک رؤیا میں دیکھا کہ پنسل کے لکھے ہوئے کچھ نوٹ ہیں جو کسی مصنف یا مؤرخ کے ہیں اور انگریزی میں لکھے ہوئے ہیں پنسل بھی Copying یاBlue رنگ کی ہے۔نوٹ صاف طور پر نہیں پڑھے جاتے اور جو کچھ پڑھا جاتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان نوٹوں میں یہ بحث کی گئی ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمان اتنی جلدی کیوں خراب ہو گئے باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کے عظیم الشان احسانات ان پر تھے۔اعلیٰ تمدن اور بہترین اقتصادی تعلیم انہیں دی گئی تھی اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر عمل کر کے بھی دکھا دیا تھا۔پھر بھی وہ گر گئے اور ان کی حالت خراب ہو گئی۔یہ نوٹ انگریزی میں لکھے ہوئے ہیں لیکن عجیب بات یہ ہے کہ جو انگریزی لکھی ہوئی تھی وہ بائیں طرف سے دائیں طرف کو نہیں لکھی ہوئی تھی بلکہ دائیں طرف سے بائیں طرف کو لکھی ہوئی تھی۔لیکن پھر بھی میں اسے پڑھ رہا تھا گو وہ خراب سی لکھی ہوئی تھی اور الفاظ واضح نہیں تھے۔بہر حال کچھ نہ کچھ پڑھ لیتا تھا۔اس میں سے ایک فقرہ کے الفاظ قریباً یہ تھے کہ: There were two reasons for it۔There temperament becoming (1) Morbid (2) Anarchical۔یہ فقرہ بتا رہا ہے کہ مسلمانوں پر کیوں تباہی آئی۔اس فقرہ کے یہ معنی ہیں کہ وہ خرابی جو مسلمانوں میں پیدا ہوئی اس کی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں کی طبائع میں دو قسم کی خرابیاں پیدا ہو گئی تھیں۔ایک یہ کہ وہ ماربڈ (Morbid) یعنی آن نیچرل (UNNATURAL) اور ناخوشگوار ہو گئے تھے اور دوسرے ان کی ٹنڈ نسیز (Tendancies) انار کیکل (Anarchical) ہو گئی تھیں۔میں نے سوچا کہ واقع میں یہ دونوں باتیں صحیح ہیں۔مسلمانوں نے یہ تباہی خود اپنے ہاتھوں مول لی تھی۔مار بڈ (Morbid) کے لحاظ سے تباہی اس لئے واقع ہوئی کہ جو ترقیات انہیں ملیں وہ اسلام کی خاطر ملی تھیں، رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بدولت ملی تھیں، ان کی ذاتی کمائی نہیں تھی۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں پیدا ہوئے اور مکہ والوں کی ایسی حالت تھی کہ لوگوں میں انہیں کوئی