انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 537 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 537

انوار العلوم جلد 23 537 حقیقی اسلام کے لئے آیا اور مذہب پر گفتگو شروع ہوئی۔باتیں کرتے کرتے اس نے اچانک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دے دی۔میری عادت ہے کہ میں مخالف سے ہمیشہ تحمل اور نرمی کے ساتھ گفتگو کیا کرتا ہوں کیونکہ اگر ہم نرمی سے کام نہ لیں تو ہم تبلیغ نہیں کر سکتے۔اسی رنگ میں میں بھی اس سے محبت کے ساتھ باتیں کر رہا تھا مگر اس نے بغیر اس کے کہ میری طرف سے کوئی سختی ہوتی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دے دی۔اس پر جواب دیتے وقت میں نے اُلٹ کر وہی بات مسیح علیہ السلام کے متعلق کہہ دی۔یہ سنتے ہی اس کی آنکھیں سرخ ہو گئیں اور اس نے کہا مسیح کا اس سے کیا تعلق ہے؟ میں نے کہا تم خدا کے متعلق بحث کر رہے تھے اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا ذکر تھا کہ تم نے انہیں بُرا بھلا کہہ دیا۔اب جب بھی تم بڑے طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لو گے میں وہی بات تمہارے مسیح کے متعلق کہوں گا۔“ 1: هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ (الحج: 79) از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ) 2 بخاری کتاب الجنائز باب مَا قِيلَ في اَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ میں "كُلُّ مَوْلُوْدِ يَوْلَدُ عَلَى الْفِطْرَة۔۔۔۔۔“ کے الفاظ آئے ہیں۔The Life of Mahomet BX William Muir P۔559 Published in London 1877۔3 4: وَلَقَد يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِكرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ ( القمر :31) 5 تاریخ طبری جلد 4 صفحہ 322 تا 325 مطبوعہ بیروت 1987ء 6: متى باب 6 آیت 10،9 ذا إِنَّ اللهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (التوبة: 116)