انوارالعلوم (جلد 23) — Page 429
انوار العلوم جلد 23 429 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ مداح ہیں۔حتی کہ خود مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے بھی ( جنہوں نے سب سے پہلے بانی سلسلہ احمدیہ پر کفر کا فتویٰ لگایا) اس پر تعریف و ستائش سے بھرا ہوا شاندار ریویو لکھا اور اُسے فی زماننا بے نظیر کتاب اور اس کے مؤلف کو بے نظیر مؤید اسلام قرار دیا اور کتاب سُرمہ چشم آریہ جس کا ذکر اس جگہ حضور نے کیا ہے ”مسلم بک ڈپو “ لاہور نے اپنے خرچ پر شائع کی۔عبارت پیش کردہ میں ”دعوت“ سے مراد اپنے مخصوص مَا بِهِ النزاع دعاوی نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کا ذکر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے مندرجہ بالا عبارت کے بعد بالفاظ ذیل فرمایا ہے:- اور جب میں اپنی پختگی عمر کو پہنچا اور چالیس سال کی عمر ہوئی تو نیم وحی میرے پاس میرے رب کی عنایات لائی تا میری معرفت اور یقین میں اضافہ کرے“۔پیش کر دہ عبارت میں جو ”دعوت“ کا لفظ ہے اس سے مراد دعوتِ اسلام “ ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ مجلس عمل کی پیش کردہ عبارت از صفحہ 547 کے ساتھ کامل مطابقت رکھنے والی اور مضمونِ واحد پر مشتمل عبارت اس آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ 388 پر موجود ہے : وَ اللَّهُ يَعْلَمُ إِنِّى عَاشِقُ الْإِسْلَامِ وَ فِدَاءً حَضْرَةِ خَيْرِ الْأَنَامِ وَغُلَامُ أَحْمَدَ الْمُصْطَفَى حَيْبَ إِلَى مُنْذُصَبَوْتُ إِلَى الشَّبَابِ وَ قَادَنِي التَوْفِيقُ إِلَى تَأْلِيفِ الْكِتَابِ اَنْ اَدْعُوا الْمُخَالِفِينَ إِلَى دِينِ اللهِ الْأَجْلَى فَاَرْسَلْتُ إِلَى كُلِّ مُخَالِفِ كِتَابًا وَ دَعَوْتُ إِلَى الْإِسْلَامِ شَيْحَأَوَ شَابًا “۔394 اس عربی عبارت کا فارسی ترجمہ آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ 393،392 حاشیہ میں بدیں الفاظ درج ہے:۔خد اتعالیٰ خوب میداند که من عاشق اسلام و فدائے سید الا نام و غلام احمد المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم مے باشم۔از عنفوان وقتے کہ بالغ بسن شباب و موفق بتالیف کتاب شده ام دوست دار آن بوده ام