انوارالعلوم (جلد 23) — Page 422
انوار العلوم جلد 23 422 مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ گنبدوں میں بیٹھ کر خدمتِ اسلام کے بلند بانگ و در باطن پیج دعاوی کے خوگر ہیں۔مشعل راہ ثابت ہو گا“۔384 اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ مولانا محمد علی جوہر کے نزدیک نہ صرف جماعت احمدیہ کلی طور پر مسلمانوں کی بہبودی میں لگی ہوئی تھی اور مسلمانوں کی تنظیم اور جماعت کی ترقی کے لئے کوشش کر رہی تھی بلکہ اُن کے نزدیک مسلمان علماء کے لئے ضروری تھا کہ وہ جماعت احمدیہ کے کاموں میں اس کی تردید نہیں بلکہ تائید کریں اور تائید ہی نہیں اُس نقش قدم پر چلیں۔سوال نمبر 8 درباره اعتراض دشنام دہی ہشتم: کہا گیا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کو عموماً اور مسلمان علماء کو خصوصاًسخت گالیاں دی ہیں۔یہ اعتراض بھی بالکل غلط ہے۔بانی سلسلہ احمدیہ نے جو کچھ کہا ہے جو ابا کہا ہے۔جب یہ لوگ ایک لمبے عرصے تک گالیوں سے باز نہ آئے تو انہوں نے کچھ الفاظ استعمال کئے تا کہ اُن کو احساس ہو جائے کہ ان الفاظ کا استعمال مناسب نہیں۔بانی سلسلہ احمدیہ کے حق میں بائی سلسلہ احمدیہ کے متعلق جو سخت الفاظ استعمال کئے گئے اُن کی ایک مختصر سی لیسٹ ہم غیر احمدی علماء کے سخت الفاظ وو ذیل میں درج کرتے ہیں۔ان علماء نے لکھا:۔” مرزا ( کادیانی) کافر ہے۔چھپا مرتد ہے۔گمراہ ہے۔گمراہ کنندہ ملحد ہے۔دجال ہے۔وسوسہ ڈالنے والا۔ڈال کر پیچھے ہٹ جانے والا۔لَا شَكٍّ أنَّ مِرْزًا كَافِرُ مُرْتَدُ - زِنْدِيْقٌ ضَالٌ مُضِلٌ۔مُلْحِدٌ دَجَّالُ - وَسْوَاسٌ خَنَّاسٌ“ 385 ”مرزا قادیان اہل اسلام سے خارج ہے اور سخت ملحد اور ایک دجال دجالون مخبر عنھا سے ہے اور پیر و اُس کے گمراہ ہیں“۔386