انوارالعلوم (جلد 23) — Page 339
انوار العلوم جلد 23 339 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ اُمت رسولِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہے اور مرزا صاحب خود بھی اُن کی اُمت میں سے ہیں۔اس لئے یہ خواب شیطانی ہے “۔229 اس عبارت سے ظاہر ہے کہ موجودہ امام جماعت احمدیہ کے نزدیک بھی حضرت مرزا صاحب کی کوئی اُمت نہیں۔وہ خو در سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ہیں اور اگر کسی شخص کو خواب میں بھی معلوم ہو کہ مرزا صاحب کی اُمت ہے تو اُس خواب کو شیطانی سمجھا جائے گا، خدائی نہیں۔حضرت مرزا صاحب نے کسی کو دوسرا حصہ اس سوال کا یہ تھا ”کافر “ اور ”خارج از اسلام “ نہیں کہا کہ مرزا صاحب نے اپنے مخالفوں کو کافر اور خارج از اسلام کہا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ اوّل تو یہ بات غلط ہے کہ مرزا صاحب نے اپنے مخالفوں کو کافر کہا بلکہ مرزا صاحب کے مخالفین نے مرزا صاحب کو اور اُن کی جماعت کو کافر کہا۔چنانچه مولوی عبد الحق صاحب غزنوی نے 1892ء میں فتویٰ دیا کہ : ”مرزا ( کادیانی) کا فر ہے، چھپا مرتد ہے، گمراہ ہے، گمراہ کنندہ ملحد ہے ، دجال ہے ، وسوسہ ڈالنے والا، ڈال کر پیچھے ہٹ جانے والا۔۔۔۔۔لَا شَكٍّ أَنَّ مِرْزَا مُرْتَةٌ كَافِرُ - زِنْدِيْقٌ - ضَالٌ - مُضِلٌ - مُلْحِدٌ - دَجّال ـ وَسْوَاسٌ خَنَّاسٌ“ 230 مولوی عبدالسمیع صاحب بدایونی نے فتویٰ دیا کہ : "مرزا غلام احمد ساکن قصبہ قادیان اور اس کے جملہ معتقدین گروہ اہل سنت و الجماعت سے اور اسلام سے بالکل خارج ہیں۔معتقدین مرزا کے ساتھ کوئی معاملہ شرعاً درست نہیں۔مسلمانوں کو ضروری اور لازم ہے کہ مرزائیوں کو نہ اسلامی سلام کریں اور نہ اُن سے رشتہ و قرابت رکھیں اور نہ اُن کا ذبیحہ کھائیں نہ اُن سے محبت اور نہ اُلفت رکھیں اور نہ اُن کو اپنے اسلامی مجمعوں میں شریک ہونے دیں