انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 269 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 269

انوار العلوم جلد 23 269 مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ (ب) پھر اسی کتاب کے صفحہ 41 پر تحریر فرماتے ہیں: سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں دینی مکاتب ہندوستان میں جاری ہیں مگر سوائے احمدی مدارس و مکاتب کے کسی اسلامی مدرسہ میں غیر اقوام میں تبلیغ و اشاعت کا جذبہ طلباء میں پیدا نہیں کیا جاتا۔کس قدر حیرت ہے کہ سارے پنجاب میں سوائے احمدی جماعت کے اور کسی فرقے کا بھی تبلیغی نظام موجود نہیں“۔جناب مولانا عبد الحلیم صاحب شرر لکھنوی مولانا عبد العلیم صاحب شرر تحریر فرماتے ہیں: احمدی مسلک شریعت محمدیہ کو اُسی وقعت اور شان سے قائم رکھ کر اس کی مزید تبلیغ واشاعت کرتا ہے۔خلاصہ یہ کہ بابیت اسلام کے مٹانے کو آئی ہے اور احمدیت اسلام کو قوت دینے کے لئے۔اور اسی کی برکت ہے کہ باوجو د چند اختلافات کے احمدی فرقہ اسلام کی سچی اور پُر جوش خدمت ادا کرتا ہے جو دوسرے مسلمان نہیں کرتے “۔81 یہ عرض کر دینا ضروری ہے کہ مولانا عبد الحلیم صاحب شر ر احمدی جماعت میں شامل نہیں تھے۔جناب مولانا محمد علی صاحب جو ہر (برادر مولانا شوکت علی صاحب مرحوم) نا شکر گزاری ہو گی اگر جناب مرزا بشیر الدین محمود احمد اور اُن کی اس منظم جماعت کا ذکر ان سطور میں نہ کریں جنہوں نے اپنی تمام تر تو جہات بلا اختلاف عقیدہ تمام مسلمانوں کی بہبودی کے لئے وقف کر دی ہیں۔یہ حضرات اس وقت اگر ایک جانب مسلمانوں کی سیاسیات میں دلچسپی لے رہے ہیں تو دوسری طرف تبلیغ اور مسلمانوں کی تنظیم