انوارالعلوم (جلد 23) — Page 209
انوار العلوم جلد 23 209 تعلق باللہ آسمان بنایا ہے یہ سب اُس کے احسانات ہیں جو بالکل ظاہر ہیں لیکن حسن الہی ایک مخفی چیز ہے جس کے لئے جہاد کرنا پڑتا ہے۔اس لئے خدا کے معاملہ میں حسن کا مقام زیادہ بلند ہے اور یہ حسن الہی ظاہری آنکھوں سے نہیں بلکہ ایک نئی حس سے نظر آتا ہے جو احسان کے بعد آہستہ آہستہ ترقی پاتی ہے اور محبت کے اعلیٰ مدارج میں سے ہے اور احسان کی محبت سے بہت بالا ہے کیونکہ اس کے لئے آنکھیں بھی پیدا کرنی پڑتی ہیں اُس سے بہت اعلیٰ آنکھیں جو احسان دیکھنے کے لئے ضروری ہیں۔بلکہ حقیقت یہ ہے کہ محبت کے نہایت اعلیٰ مقام پر پہنچ کر یہ حسن نشو و نما پاتا ہے اور قلب کی ایک نئی طاقت خدا تعالیٰ کے حسن کو دیکھنے اور چھونے پر قادر ہو جاتی ہے جو ہر انسان کو نہیں مل سکتی) اسی کا ایک حصہ کانوں سے حسن کو معلوم کرنے کا ہے جو الہام کے ذریعہ سے انسان کو موہبت کے رنگ میں عطا ہوتا ہے۔انسان چاہتا ہے کہ جس کے ساتھ اُسے محبت ہے اُس کی آواز بھی سنے تا کہ اُس کے کان بھی اپنے محبوب کی آواز سے لطف اندوز ہوں اور یہی خواہش اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت کرنے والوں کے دلوں میں بھی پائی جاتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی شیریں آواز اُن کے کان میں آئے اور وہ اپنے محبوب سے راز و نیاز کی باتیں کریں لیکن ظاہر ہے کہ ہمارے یہ جسمانی کان خدا تعالیٰ کی آواز کو نہیں سُن سکتے۔وہ تبھی سُنتے ہیں جب ایک نئی طاقت ہمارے اندر پید ا ہو جاتی ہے۔دنیا میں تو جس طرح حسن ان مادی آنکھوں سے دکھائی دے سکتا ہے اسی طرح محبوب کی آواز بھی ہمارے یہ مادی کان شن لیتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے معاملہ میں جس طرح حسن الہی ایک نئی حس سے نظر آتا ہے اسی طرح حسن آواز کے لئے نئے کان پیدا کرنے پڑتے ہیں جو گویا احسان کی قدر کے بعد ایک موہبت کے رنگ میں عطا ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں حسن کی وجہ سے محبت کا مقام زیادہ بلند ہے اور احسان کی وجہ سے محبت کا مقام اُس سے نیچے ہے۔چوتھا ذریعہ محبت کا اقتضائے حاجات و رفع شہوات ہے۔جیسے میاں بیوی کی محبت ہے یا مال کی محبت بھی اسی قسم کی ہے لیکن ظاہر ہے کہ عورت اور مرد