انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 183 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 183

انوار العلوم جلد 23 183 تعلق باللہ فساد کرو گے تو تمہیں یاد رکھنا چاہیے کہ خدا تم سے محبت نہیں کرے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے پیارے ہیں۔جو اُن سے محبت نہ کرے اور اُن کا بدخواہ ہو ، نہ اللہ تعالیٰ اُس سے محبت کر سکتا ہے اور نہ وہ اللہ تعالیٰ سے۔(8) جو شخص ناشکرا ہو وہ بھی اللہ تعالیٰ سے محبت نہیں کر سکتا اور نہ اللہ تعالیٰ اُس سے محبت کر سکتا ہے کیونکہ محبت کا ایک ذریعہ احسان ہے۔جو شخص شکر گزار نہیں اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ احسان کو نہیں دیکھ سکتا اور جو احسان کو نہیں دیکھ سکتا وہ خدا تعالیٰ سے محبت بھی نہیں کر سکتا کیونکہ اُس سے محبت کا پہلا دروازہ احسان ہی ہے۔وہ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَانِ كَفُورٍ 72 خوان کا ذکر پہلے آچکا ہے۔كَفُور کے معنی ہیں ایسا انسان جو خدا تعالیٰ کے انعامات کو دیکھتا ہے اور پھر بھی اُس کے اندر شکر گزاری کا جذبہ پیدا نہیں ہوتا۔گو یا احسان شناسی کا مادہ اُس کے اندر ہوتا ہی نہیں۔اور ظاہر ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے احسانات کو دیکھتا ہی نہیں۔کہتا ہے مجھے کچھ نہیں ملا اُسے اور کیا مل سکتا ہے۔اس سے تو اللہ تعالیٰ اگر محبت بھی کرے گا تو وہ کہہ دے گا کہ مجھے کچھ نہیں ملا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ایک دوسرے مقام پر فرماتا ہے کہ لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُم 80 تم جتنا جتنا شکر کروگے میں اُتنا ہی اپنے انعامات کو بڑھاتا چلا جاؤں گا اور جتنی جتنی ناشکری کرو گے اتنی ہی میں اپنے انعامات میں کمی کر دوں گا۔(9) جو شخص مُسرف ہو اُس سے بھی اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔فرماتا ہے انکے لا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ 81 مسرف سے بھی اللہ تعالیٰ محبت نہیں رکھتا کیونکہ مسرف اپنے اور اپنے نفس کی لذات کو دوسرے کی تکلیف اور آرام پر ترجیح دیتا ہے اور جو شخص خدا تعالیٰ کے بندوں پر خرچ کرنا پسند نہیں کرتا اپنے نفس پر بلاوجہ خرچ کرتا چلا جاتا ہے اُسے کون پسند کر سکتا ہے۔احادیث میں آتا ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بعض لوگوں سے کہے گا کہ آؤ میں تم پر اپنے انعامات نازل کروں کیونکہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا۔میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا۔میں ننگا تھا تم نے مجھے کپڑا پہنایا۔میں بیمار تھا تم نے میری عیادت کی۔تب بندے اللہ تعالیٰ سے کہیں گے کہ خدایا! یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ تو بھوکا اور