انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 205 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 205

انوار العلوم جلد 23 205 تعلق باللہ بندے نظر آرہے ہیں جو اُس کے وجود کو دنیا میں زندہ رکھے ہوئے ہیں اور در حقیقت یہی قسم بقائے ذات کی اصل بقاء ہے۔وہ بقاء ایک شکی سی چیز ہے اور یہ بقاء ایک یقینی اور قطعی چیز ہے۔آخر سوچنا چاہیے کہ جسمانی بیٹا ماں باپ کی بقاء کا کس طرح موجب بنتا ہے۔وہ صرف ورثہ لیتا ہے اس کے سوا والدین کی حیات کا وہ اور کیا موجب ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے نیک بندے خدا تعالیٰ کے وجود کو دنیا میں زندہ کرتے اور زندہ رکھتے ہیں اور جسمانی بیٹوں کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ سے اُن کی محبت بہت زیادہ ہوتی ہے۔چنانچہ دیکھ لو بقائے ذات کی خواہش رکھنے والے ماں باپ کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ بعض دفعہ محتاج بھی ہوتے ہیں تو بچہ اُن کی مدد نہیں کرتا۔وہ اپنے ماں باپ کا وفادار ہونے کی بجائے اپنی اولاد کا زیادہ وفادار ہوتا ہے لیکن وفادار روحانی بیٹے کی یہ حالت ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے ابراہیم کو خواب میں دکھایا کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کر رہے ہیں تو ابراہیم جو اپنی اولاد کے ذریعہ جسمانی بقاء کا محتاج تھا وہ اس خواب کے آتے ہی اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو گیا اور اُس نے کہا جب میرا خدا مجھ سے یہ قربانی چاہتا ہے تو میں اپنا قدم پیچھے کیوں ہٹاؤں۔پس وفادار جسمانی بیٹے اور وفادار روحانی بیٹے میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔جس طرح ابراہیم خدا نما تھا کوئی بیٹا بھی باپ نما نہیں ہو سکتا۔(ھ) پانچویں وجہ یہ ہوتی ہے کہ انسان اپنے لئے علاوہ جسمانی حیات کے روحانی حیات بھی چاہتا ہے۔سب سے زیادہ موقع تربیت کا اُسے اپنی اولاد کے متعلق ملتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ میرے اخلاق کا مظاہرہ ہو تا رہے چنانچہ دیکھ لو والدین ہمیشہ یہ خواہش ظاہر کرتے ہیں کہ ہماری فلاں فلاں خوبیاں ہماری اولاد ظاہر کرے یا ہمارے فلاں مطمح نظر اُس کے ذریعہ سے پورے ہوں لیکن عملاً کم ہو تا ہے۔پھر بھی ایسی خواہش کے پورا ہونے کا وجو د اولاد ہی ہو سکتی ہے اِس لئے وہ اُن سے محبت کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا بھی انسان اس رنگ میں مظہر ہوتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرماتا ہے اِنَّا اَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَ تُوقِرُوهُ وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا - إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ يَدُ اللَّهِ