انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 61 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 61

انوار العلوم جلد ۲۲ ۶۱ مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع۔۔۔میں بعض اہم ہدایات شادی کرلوں تو اچھا ہے۔پس یہ ایک نہایت ہی اہم چیز ہے مگر اس کی طرف توجہ بہت کم کی جاتی ہے حالانکہ یہ زندگی کے اہم ترین امور میں سے ہے۔صحت کا اس سے تعلق ہے، سوشل تعلقات پر اس کا اثر پڑتا ہے اور مذہب نے بھی اس کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اتنا زور دیا ہے کہ آپ فرماتے ہیں اگر کوئی شخص پیاز کھا کر مسجد میں آجاتا ہے یا لہسن کھا کر مسجد میں آجاتا ہے تو فرشتے اُس کے پاس نہیں آتے۔کے اب فرشتے تو ہر جگہ ہیں پاخانہ میں انسان جاتا ہے تو اُس وقت بھی فرشتے ساتھ ہوتے ہیں۔لہسن کے کھیت میں بھی فرشتے ہوتے ہیں پیاز کے کھیت میں بھی فرشتے ہوتے ہیں ، پھر اس حدیث کے معنی کیا ہوئے؟ در حقیقت اس جگہ فرشتہ سے مراد آسمان کا فرشتہ نہیں وہ تو پا خانہ میں بھی جاتا ہے لہسن کے کھیت میں بھی جاتا ہے، پیاز کے کھیت میں بھی جاتا ہے۔اس جگہ فرشتہ سے مراد شریف الطبع اور نازک مزاج انسان ہیں جن کے لئے بُو نا قابل برداشت ہوتی ہے اور جو اس سے دُور بھاگتے ہیں اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مجالس میں آؤ تو عطر وغیرہ لگا کر آؤ تا کہ لوگوں کے اجتماع کی وجہ سے بُو پیدا نہ ہو۔الفضل یکم اگست ۱۹۶۲ء) تاریخ طبری جلد ۴ صفحه ۹۴ تا ۷ ۹ مطبع دار الفکر بیروت لبنان مطبوعه ۲۰۰۲ء تاریخ طبری جلد ۴ صفحه ۱۱۱ تا ۱۱۲ مطبع دار الفکر بیروت لبنان مطبوعه ۲۰۰۲ء مسلم کتاب المساجد باب نهى من أكل ثوماً او بَصَلاً (الخ)