انوارالعلوم (جلد 22) — Page 540
انوار العلوم جلد ۲۲ ۵۴۰ سیر روحانی (۶) شروع کر دیئے تھے یا خدیجہ اور علی اور زیڈ اور ابو بکر کو مسلمان بنانے لگ گئے تھے؟ اور اگر آپ اپنے قریبیوں کو مسلمان بنانے لگ گئے تھے تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وَثِيَابَكَ فَطَهَرُ کے یہی معنے ہیں کہ تو اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو قرآن کی تعلیم دے اور ان کو اسلام کی طرف لا۔وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ كى نام تغیر کیڑوں کی گندگی تو خیر کچھ برداشت بھی ہو جاتی ہے آگے آتا ہے وَالرُّجُزَ فَاهْجُرُ اس کے مولوی یہ معنے کرتے ہیں کہ تو گندگی جسمانی کوڈ ورکر۔گو یا کپڑے ہی غلیظ نہیں تھے بلکہ آپ خود بھی ( نَعُوذُ بِاللهِ ) میلے تھے اب یہ اور بھی لمبا کام ہو گیا۔انذار بیچارہ تو انتظار ہی کرتا رہے گا پہلے کپڑے دھوئے جائیں گے ، حمام میں غسل کئے جائیں گے، میلیں اُتاری جائیں گی اور خبر نہیں کتنی دیر میں یہ کام پورا ہو ا نذار تو ختم ہو گیا لیکن ہم جو معنے کرتے ہیں اس کے لحاظ سے کوئی وقت ہی پیش نہیں آتی کیونکہ رجز کے ایک معنے نہیں بلکہ کئی ہیں اور فَاهُجُرُ کے بھی ایک معنے نہیں بلکہ کئی ہیں ہمیں سارے معنوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ دیکھنا چاہئے کہ پچھلی آیتوں کوملحوظ رکھتے ہوئے کونسے معنے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے لحاظ سے تسلیم کئے جا سکتے ہیں۔یہاں آپ کو گورنری پر مقرر کیا جا رہا ہے کوئی قیدی مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں ہو رہا جس کو جھاڑ پلائی جا رہی ہو بلکہ اعلیٰ درجہ کے عہدہ اور خاتم النبیین کے منصب پر ایک شخص مقرر ہو رہا ہے اور بات اس طرح شروع کی جاتی ہے جس طرح کوئی تھرڈ کلاس مجسٹریٹ مجرم کو جھاڑ رہا ہے۔رجز اور ہجر کے متعدد معانی بیشک رجز کے معنے عربی زبان میں غلاظت اور میل کچیل کے بھی ہیں ۲۵ لیکن اس کے ایک معنے الْعَذَابُ کے ہیں ۲۶ اور ایک معنی عِبَادَةُ الْأَوْثَان یعنی جھوں کی پرستش کے ہیں۔اسی طرح ھجر کے بھی کئی معنی ہیں ھجر کے ایک معنی ہیں چھوڑ دینا اور اعراض کرنا ، دوسرے معنی ہیں کسی چیز کو پوری طرح کاٹ دینا ۲۹؎ اور تیسرے معنی ہیں اونٹ کے پیر میں رسی باندھ کر وہی رہتی اس کی گردن سے باندھ دینا