انوارالعلوم (جلد 22) — Page 640
انوار العلوم جلد ۲۲ ۶۴۰ اتحاد المسلمین ہیں۔بنگال کے رہنے والے چاول کھاتے ہیں۔انہیں روٹی دو تو وہ بیمار ہو جاتے ہیں۔ربوہ میں سندھ کے بعض طالب علم بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان میں سے ایک طالب علم کو جو گر یجو یٹ ہے پیچش ہو گئی۔میں نے کہا تمہیں پیچش کیوں ہوئی ہے؟ اس نے بتایا کہ ہمارے علاقہ کی خوراک اور اس علاقہ کی خوراک میں فرق ہے۔اس لئے مجھے پیچش ہوگئی ہے۔پھر لباس کا اختلاف ہے۔ہمارے ہاں تو کھچڑی سی پکی ہوئی ہے لیکن دوسرے ملکوں میں جاؤ تو اُن کا ایک لباس ہوتا ہے۔ایک انگریز ایک امریکن کو دیکھ کر کہہ سکتا ہے کہ وہ امریکن ہے اسی طرح ایک امریکن ایک انگریز کو دیکھ کر کہ سکتا ہے کہ وہ انگریز ہے۔چین کا لباس اور ہے ، عرب کا لباس اور ہے۔پھر پیشوں کا اختلاف ہے۔کوئی ڈاکٹر ہے، کوئی وکیل ہے، کوئی انجینئر ہے، کوئی لوہار ہے، کوئی دھوبی ہے، کوئی ترکھان ہے ہر ایک شخص اپنے اپنے مذاق کے مطابق کوئی نہ کوئی پیشہ اختیار کر لیتا ہے۔پھر اعمال کا فرق ہے کوئی محنت کرتا ہے اور کوئی سست ہوتا ہے، کوئی ہاتھ سے کام کرنا پسند کرتا ہے تو کوئی دماغ سے کام کرنا پسند کرتا ہے۔پھر عقائد کا اختلاف ہے۔مسلمانوں کو ہی دیکھ لو با وجود اس کے کہ وہ سب ایک خدا اور ایک رسول کو مانتے ہیں لیکن پھر بھی ان میں کئی فرقے پائے جاتے ہیں اور ان کے عقائد میں اختلاف پایا جاتا ہے۔پھر سیاست کا اختلاف ہے۔پاکستان میں بھی ہم اکثر سنتے ہیں کہ حزب مخالف کے بغیر کوئی حکومت ملک کے لئے مفید نہیں ہو سکتی۔بہر حال سیاست میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔یہ کتنے اختلاف ہیں جو پائے جاتے ہیں انہیں دیکھ کر ہم سمجھ سکتے ہیں کہ بعض اختلاف ایسے ہیں جن کا مٹانا ناممکن ہے۔ان میں اتحاد ہو ہی نہیں سکتا۔مثلاً گورے اور کالے کے فرق کو کون مٹا سکتا ہے ، پھر زرد اور بھورے کو کون مٹا سکتا ہے، لمبے اور چھوٹے قد کو کون مٹا سکتا ہے، موٹے اور ڈ بلے کو کون مٹا سکتا ہے اسی طرح اور اختلافات ہیں اگر انہیں مٹانے کی کوشش کی جائے تو بغاوت ہو جائے۔یہ سب اختلافات تقدیر الہی کے مطابق ہیں جو خدا تعالیٰ نے نازل کر دی ہے ہم انہیں مٹا نہیں سکتے۔پھر بعض اختلافات انسانی زندگی کا ایک ضروری حصہ ہیں اگر انہیں مٹا دیا جائے تو زندگی بے کیف بن جاتی ہے۔مثلاً عورت اور مرد کا اختلاف ہے