انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 638 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 638

انوار العلوم جلد ۲۲ ۶۳۸ اتحاد المسلمین پس بعض لوگ غلط اندازہ لگانے والے ہوتے ہیں اور بعض لوگ اندازہ لگانے میں بڑے ماہر ہوتے ہیں۔پھر بعض لوگ کان کے ذریعہ فاصلہ کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔امریکہ میں ریڈ انڈین لوگ پائے جاتے ہیں۔وہ زمین پر کان رکھ کر اس کے اندر سے آوازسُن کر یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ دشمن اتنے میل کے فاصلہ پر ہے اور وہ فلاں جہت سے آ رہا ہے۔کوئی گھوڑا آ رہا ہوتا ہے تو وہ زمین پر کان رکھ کر معلوم کر لیتے ہیں کہ کوئی سوار آ رہا ہے۔جنگوں میں وہ اسی طرح اپنی حفاظت کر لیتے ہیں۔جب کوئی خطرہ ہو وہ کان زمین پر رکھتے ہیں اور بتا دیتے ہیں کہ اتنے فاصلہ پر سوار آ رہے ہیں اور پھر وہ فلاں جہت سے آ رہے ہیں، پھر تیل کے چشمے ہیں۔کئی لوگ ایسے ہیں جو ناک سے مٹی سونگھ کر یہ بتا دیتے ہیں کہ اس جگہ تیل پایا جاتا ہے۔پاکستان نے بھی اس قسم کا ایک آدمی رکھا تھا جو ناک سے سونگھ کر بتا دیتا تھا کہ اس جگہ تیل پایا جاتا ہے۔اس فن کے ماہر لوگوں نے شکایت کی تھی کہ اس میں ہماری ہتک ہے لیکن حکومت نے یہی کہا تھا کہ اسے تجربہ ہے۔میرے پاس کوئٹہ میں کچھ ماہرین آئے اور اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسا شخص جس نے اس فن کی با قاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی ملازم رکھ کر ہماری ہتک کی ہے تو میں نے انہیں یہی کہا تھا کہ تم لوگ تھیوری جانتے ہو لیکن وہ فن جانتا ہے۔حکومت کیا کرے۔حکومت کے پاس ایکسپرٹ جاتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص اس فن کا ماہر ہے اس لئے وہ اس کو ملازم رکھنے پر مجبور ہے۔میں نے کہا کہ آپ لوگوں کا یہ کہنا کہ اس میں ہماری ہتک ہے۔حماقت ہے۔کیونکہ دُنیا میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن کے اندازے غیر معمولی طور پر صحیح ہوتے ہیں۔پھر جذبات کا فرق ہے۔ایک شخص میں غصہ پایا جاتا ہے تو دوسرے میں محبت کا جذ بہ زیادہ ہوتا ہے۔کسی میں وقار کم ہوتا ہے تو کسی میں زیادہ۔کسی میں قربانی کا مادہ زیادہ ہوتا ہے تو کسی میں کم۔کسی میں ایثار کا جذبہ زیادہ پایا جاتا ہے تو کسی میں کم۔کسی میں رقم کا جذ بہ زیادہ پایا جاتا ہے تو کسی میں کم۔کسی میں حقانیت پائی جاتی ہے، کسی میں دیانت پائی جاتی ہے، ایک شخص کو ہزاروں روپے دئے جاتے ہیں اور وہ پورے کے پورے