انوارالعلوم (جلد 22) — Page 529
انوار العلوم جلد ۲۲ ۵۲۹ سیر روحانی (۶) میں ہر ایک کو جانے کی اجازت نہیں ۔ ہم اس دربار میں جاتے ہیں ، دروازہ کھولتے ہیں اور اندر سر ڈال کر دیکھتے ہیں کہ کیا باتیں ہو رہی ہیں؟ کیا گورنروں کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں ، ان پر جرح وقدح ہو رہی ہے یا ان کے نقائص بیان کئے جا رہے ہیں یا تعریفیں ؟ ہم جب اندر سر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے تو ہمارے سر ڈالتے ہی ہمارے کان میں ایک آواز آتی ہے کہ آ جاؤ بے شک آؤ کوئی حرج نہیں ہم جو کام کر رہے ہیں وہ تم کو بھی بتاتے ہیں تم بھی وہی کام کرو ۔ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ ہو رہی ہیں ؟ على النبي ، يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًان ها اس دربار میں بجائے گورنر کی شکائتیں ہونے کے، بجائے اس پر الزام قائم کرنے کے بجائے ، اس کے متعلق شبہات پیدا کرنے کے ہم جو دیکھتے ہیں تو بادشاہ بھی اُس پر برکات نازل کرنے میں لگا ہوا ہے اور درباری بھی اس کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور ہم جو چوری چھپے دیکھنے جاتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ تم بھی درود پڑھوا اور سلام بھیجو۔ اخلاص اور محبت کے نظارے کیا۔ اخلاص اور کیسی بھی محبت اور کیسے سچے تعلق کا دربار ہے کہ جس پر ہر شخص اعتبار کر سکتا ہے اور کہہ سکتا ہے کہ یہاں نہ میرے ساتھ غداری کی جائے گی ، نہ میرے دوستوں کے ساتھ غداری کی جائے گی ، نہ میرے ساتھیوں کے ساتھ غداری کی جائے گی ، اس دربار میں خالص سکہ ہے اور صرف اللہ تعالیٰ کی محبت کام کر رہی ہے ۔ دوسرا حصہ درباریوں کی برطرفی کا ہوتا ہے وہ میں بتا چکا ہوں کہ برطرفی اِس دربار میں ہوتی ہی ر نہیں ۔ درباری ختم بھی ہو گیا مر گیا نوٹ کسی زمانہ میں پیدا ہوا اور ختم ہو گیا ، اس کی نسل کا بھی پتہ نہیں ، اس کی حکومت کوئی نہیں ، مذہب کوئی نہیں، تعلیم کوئی نہیں لیکن مجال ہے جو نوح کو کوئی گالی دے سکے ، جھٹ خدا کے فرشتے اُس کی گردن پکڑ لیتے ہیں کہ خدا کے گورنر کو گالی دی جا رہی ہے !! در بار خاص کی دوسری غرض دوسری غرض در بار خاص کی یہ ہوتی ہے کہ بادشاہ اپنے وزراء اور امراء کو خاص امور کے بارہ میں