انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 274 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 274

انوار العلوم جلد ۲۲ تمہاری باتوں کو محفوظ رکھے۔۲۷۴ نیا کا ذرہ ذرہ خدا تعالیٰ پھر فرماتا سیر روحانی (۵) ہے يُسبّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ و الأرض جو دنیا کا ذرہ ذرہ گواہی دیتا ہے کہ وہ تسبیح کر رہا ہے جو کچھ کرتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا۔بے شک بادی النظر میں بعض چیزیں قابلِ اعتراض نظر آئیں گی لیکن جب بھی غور کیا جائے گا انسان کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ اللہ تعالیٰ کا ہر کام بے عیب اور پر حکمت ہے۔لطیفہ مشہور ہے کہ کوئی مثلاً دماغ کا آدمی ایک دفعہ باغ میں گیا اور اس نے دیکھا کہ آم کے درخت پر تو چھوٹے چھوٹے پھل لگے ہوئے ہیں اور ایک معمولی سی بیل کے ساتھ بڑا سا حلوہ کڈ و لگا ہوا ہے۔وہ دیکھ کر یہ کہنے لگا کہ لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ بڑا حکیم ہے مگر مجھے تو اس میں کوئی حکمت نظر نہیں آتی کہ اتنے بڑے درخت کے ساتھ تو چھوٹے چھوٹے پھل لگے ہوئے ہوں اور اتنی نازک سی بیل کے ساتھ اتنا بڑا حلوہ کڈ ولگا ہوا ہو۔اس کے بعد وہ آرام کرنے کے لئے اُسی آم کے درخت کے نیچے سو گیا۔سویا ہوا تھا کہ اچانک ایک آم ٹوٹا اور زور سے اُس کے سر پر آلگا۔وہ گھبرا کر اٹھ بیٹھا اور کہنے لگا خدایا! مجھے معاف فرما اب تیری حکمت میری سمجھ میں آ گئی ہے اگر اتنی دور سے حلوہ کد وی میرے سر پر پڑتا تو میں تو مر ہی جاتا۔غرض اس عالم کا ذرہ ذرہ گواہی دے رہا ہے کہ اُس نے جو کچھ کیا ہے ٹھیک کیا ہے۔دنیا میں ہزاروں نہیں لاکھوں قسم کے جراثیم پائے جاتے ہیں اور انسان یہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کیڑوں کو بلا وجہ پیدا کر دیا ہے مگر سائنس کی ترقی پر ثابت ہوا ہے کہ دنیا کا ہر کیڑا کسی اور کیڑے کے زہر کو مارنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور کوئی کیڑا بھی ایسا نہیں جو مفید کام نہ کر رہا ہو۔کئی لاکھ کیڑوں کے متعلق یہ تحقیق کی جا چکی ہے اور علم حیوانات والوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہر کیڑا کوئی نہ کوئی مفید کام کر رہا ہے اور کسی نہ کسی زہر یلے مادے کو تباہ کرنے میں اس کا دخل ہے۔پھر فرماتا ہے وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ وہ خدا غالب ہے اس کے فیصلہ کو کوئی رڈ نہیں کر سکتا۔دُنیوی بادشاہتیں بدل جاتی ہیں تو ساتھ ہی ان کے فیصلے بھی بدل جاتے ہیں