انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 255 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 255

انوار العلوم جلد ۲۲ ۲۵۵ سیر روحانی (۵) خدا تعالیٰ نے مجھے دنیا میں انصاف قائم کرنے کے لئے بھیجا تھا میں نے اس دنیا میں اُس کی رضا اور خوشنودی کے لئے اُس کے احکام کو جاری کیا ہے لیکن ممکن ہے اس جد و جہد میں مجھ سے کبھی کوئی غلطی ہوگئی ہو اور میں نے دوسرے کا حق مارلیا ہواے میرے صحابہ ؟ تمہاری وفاداری یہ ہوگی کہ اگر میں نے غلطی سے کسی کا حق مارلیا ہے تو وہ اپنا بدلہ آج مجھ سے لے لے تا قیامت کے دن خدا تعالیٰ مجھ سے اس غلطی کا بدلہ نہ لے۔کیا دنیا کا کوئی گورنر جنرل ایسا ہے؟ کیا دنیا میں کوئی ماں کا بیٹا ایسا ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا یا آپ کے برابر ہی ہو؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہو سکتا ہے مجھ سے کبھی کوئی غلطی ہو گئی ہو اور اگر ایسا ہو گیا ہو تو مجھ سے بدلہ لے سکتے ہو۔تم سمجھ سکتے ہو کہ وہ عشاق ، وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درد ناک منظر فریفتہ اور شیدائی جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کی خاک بھی اپنے لئے اکسیر سمجھتے تھے اُن کا اس فقرہ کو سنکر کیا حال ہو ا ہوگا اور اُن کے دل پر اُس وقت کیا گزری ہو گی۔تم اپنی حیثیت پر قیاس کرتے ہوئے اندازہ لگا سکتے ہو کہ ان کے دل پھٹ گئے ہوں گے ، ان کے جسم پر لرزہ طاری ہو گیا ہوگا کہ ہمارا وہ آقا جوگند تلوار سے بھی اگر ہماری گردنیں کاٹ ڈالے تو ہم یہ سمجھیں گے کہ اس سے زیادہ ہم پر کوئی احسان نہیں وہ کہتا ہے کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوگئی ہو تو آج مجھ سے بدلہ لے لو۔مجمع پر خاموشی طاری تھی کہ ایک صحابی اُٹھے اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! مجھے آپ سے ایک تکلیف پہنچی ہے فلاں لڑائی کے موقع پر جب آپ صفیں ٹھیک کر رہے تھے ایک صف کو چیر کر آپ آگے آئے تو اس وقت آپ کی گہنی میری پیٹھ پرلگی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم مجھے گہنی مار کر اس کا بدلہ لے لو۔تم سمجھ سکتے ہو کہ اُس وقت صحابہ کرام کا کیا حال ہوا ہوگا۔یقیناً اُن کی تلواریں میانوں سے نکل رہی ہوں گی یقینا وہ اُس کی تکہ بوٹی کر دینے کے لئے تیار ہوں گے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رُعب انہیں کچھ کرنے نہیں دیتا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آؤ اور مجھے کہنی مارلو۔اس نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! جب آپ کی گہنی مجھے لگی تھی تو اس وقت میرے جسم پر پورا کپڑا