انوارالعلوم (جلد 22) — Page xviii
۱۳ تقریر کے آغاز میں دنیوی تاریخ کی اہمیت بیان فرمائی اور بعد میں اسلامی تاریخ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کے مطالعہ سے اس بات کا علم ہو گا کہ اسلام کہاں سے شروع ہوا۔نہتے مگر ایمان سے پُر مسلمانوں نے جابر بادشاہوں کا مقابلہ کیا اور قیصر و کسری کے تختوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔پس اس کے لئے تمہارے اندر سیماب کی طرح تڑپنے والا دل ہونا چاہئے جو اُس وقت تک تمہیں چین نہ لینے دے جب تک تم احمدیت کی حقیقی روح کو دُنیا میں قائم نہ کر دو۔اسی طرح پروفیسروں کے اندر بھی یہ جذ بہ ہونا چاہے کہ وہ صحیح طور پر تعلیم دیں۔اخلاق فاضلہ سکھائیں اور بیچ کی اہمیت تم پر روشن کریں۔(۱۵) ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے جماعت احمدیہ نے ۱۹۵۱ء میں یوم تحریک جدید منایا اس سلسلہ میں بیت مبارک ربوہ میں مؤرخہ ۲ ستمبر کو ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں حضور نے چندہ تحریک جدید کی اہمیت ایک نئے انداز میں بیان فرمائی۔حضور نے فرمایا کہ قریباً تمام مذاہب کی تعلیمات سانبھی ہیں جیسے تو حید کی تعلیم ، عبادت کی تعلیم ، روزے کی تعلیم ، اخلاق حسنہ اپنانے کی تعلیم ، صدقہ زکوۃ کی تعلیم ہے لیکن جب لوگ ان تعلیمات سے یا ان ذمہ داریوں سے جو ان پر عائد ہوتی ہیں غافل ہو جاتے ہیں تو ان ذمہ داریوں کی طرف لوگوں کی توجہ پھر انے کے لئے خدا تعالیٰ کے برگزیدہ لوگ تحریکیں کرتے ہیں اور اُسے جدید کہا جاتا ہے اور كُلُّ جَدِيدِ لذيذ کے مطابق لوگ نئی آواز کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں۔اسی ناطے تحریک جدید کو جدید کہا گیا ور نہ کام تو وہی ہیں جو حضرت محمد مصطفی ﷺ نے کئے اور امت کو کرنے کو کہا۔اس لئے ان کاموں کی تکمیل کے لئے کئے گئے وعدہ جات کو ادا کریں۔قربانی کا بہترین وقت جنوری سے جون جولائی تک ہوتا ہے جس میں خرچہ کم ہوتا ہے۔کپڑوں پر بھی زیادہ خرچہ نہیں اُٹھتا اور نہ ہی سردیوں کی طرح بستر وغیرہ پر خرچ ہورہا ہوتا ہے اور زمینداروں کی دونوں فصلوں کی آمد بھی اس عرصہ میں آجاتی ہے پھر تازہ وعدہ کی وجہ سے دلوں میں جوش بھی ہوتا ہے اس لئے اس کی ادائیگی اس عرصہ میں آسان ہوتی