انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xix of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page xix

۱۴ ہے۔حضور نے آخر میں فرمایا ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے، زندگی کو اتنا سادہ بنالے کہ اس پر یہ قربانی دو بھر نہ ہو اور تمام وعدے پہلے تین چار ماہ میں ہی ادا ہو جائیں۔(۱۲) خدام ہر جگہ مجالس قائم کریں اور چندہ کو منظم کریں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع مؤرخہ ۱۳ اکتو برا۱۹۵۱ء کو خدام سے یہ خطاب فرمایا۔شدید گرمی کے باعث حضور نے مجلس شوریٰ میں اس امر پر غور کرنے کی بھی درخواست کی کہ اسے نومبر میں کر لیا جائے اور مختلف مجالس سے شمولیت کرنے والے نمائندگان رخصت لے کر حاضر ہوں۔اجتماع میں گزشتہ سال کی نسبت حاضری اور نمائندگی میں کمی پر حضور نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر گاؤں اور ہر شہر میں مجالس قائم کرو۔اگر ہر جگہ مجالس قائم ہو جائیں اور چندہ منظم ہو جائے تو چالیس پچاس ہزار روپیہ چندہ اکٹھا کرنا کوئی مشکل امر نہیں اور مجالس کے قیام سے اجتماعات میں حاضری بھی بڑھے گی۔صلى الله (۱۷) رسول کریم ﷺ کا بلند کردار اور اعلیٰ صفات قرآن مجید سے معلوم ہوتی ہیں حضرت مصلح موعود نے بیت مبارک ربوہ میں مؤرخہ ۱۸ نومبرا ۱۹۵ء کو منعقدہ جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں باوجود علالت کے بنفس نفیس شرکت فرمائی اور جلسہ میں کم حاضری کو دیکھ کر انتظامیہ کو فرمایا کہ اُسے اس طرف توجہ دینی چاہئے اور ایسے با برکت جلسوں میں حاضری بڑھانی چاہئے تا معلوم ہو کہ ہمیں رسول کریم ﷺ سے والہانہ محبت ہے۔اس خطاب میں حضور نے غار حراء میں آنحضور ﷺ پر نازل ہونے والی سب سے پہلی وحی اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ کی بہت لطیف تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ صلى الله