انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 97 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 97

انوار العلوم جلد ۲۲ ۹۷ بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقر اب سیدھی بات ہے کہ خالی شادی کوئی اہم بات نہیں۔لوگ شادیاں کرتے ہی ہیں۔مان لیا کہ حضرت مرزا صاحب جھوٹے ہیں لیکن یہ تو بتائیے کہ اگر آپ جھوٹے تھے تو خدا تعالیٰ یہ بات پوری نہ ہونے دیتا۔اول تو آپ شادی ہی نہ کرتے یا اگر شادی کرتے تو آپ کی بیوی مرجاتی یا وہ اچھے خاندان میں سے نہ ہوتی یا اس کے ہاں اولاد نہ ہوتی یا اولاد پیدا ہوتی تو وہ مرجاتی لیکن وجہ کیا ہے کہ ایک شخص خدا تعالیٰ پر افتراء بھی کرتا ہے لیکن خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب باتیں اُس کی ذات میں پوری کر دیتا ہے۔یا مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آنے والے مسیح اور مہدی کے زمانہ میں سورج اور چاند کو گرہن لگے گا ھے اور فرمایا یہ ایک ایسی آیت ھے ہے کہ یہ کسی اور مدعی نبوت پر پوری نہیں ہوئی۔یہ بات شیعوں اور سنیوں سب کی کتابوں میں لکھی ہوئی ہے اور یہ ۱۸۹۴ء میں پوری ہوئی۔گجرات کا واقعہ ہے کہ ایک مولوی کہتا رہتا تھا مرزا سچا کیسے ہوسکتا ہے۔حدیث میں لکھا ہے کہ جب صحیح آئے گا سورج اور چاند کو گرہن لگے گا اور ایسا گرہن اس سے قبل کسی مدعی نبوت کے زمانہ میں نہیں لگا ہوگا۔جب یہ گرہن لگا تو اس مولوی کے ہمسایہ میں ایک احمدی رہتا تھا اُس نے بتایا کہ وہ مولوی کو ٹھے پر کھڑا ہوا سورج گرہن دیکھتا جاتا اور کہتا جا تا اب لوگ گمراہ ہو جائیں گے اب لوگ گمراہ ہو جائیں گے۔یہ نہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کا ایک نشان ہے جس کے نتیجہ میں لوگ ہدایت پا جائیں گے بلکہ وہ کہتا تھا کہ اس کے نتیجہ میں لوگ گمراہ ہو جائیں گے۔اب سوال یہ ہے کہ جو جھوٹا ہوتا ہے اُس پر بچوں والی علامتیں کیسے پوری ہوسکتی ہیں۔مثلاً حکومت ہے وہ افسر مقرر کرتی ہے اور اس کی علامتیں مقرر کرتی ہے۔وہ گزٹ شائع کرتی ہے کہ فلاں افسر فلاں جگہ مقرر کیا گیا ہے۔مثلاً ایک ڈپٹی کمشنر ہے۔حکومت کہتی ہے فلاں شخص کو فلاں ضلع میں ڈپٹی کمشنر مقرر کیا جاتا ہے سب محکمے اس کے ماتحت ہوں گے تحصیلدار، ضلعدار، گرد اور اور پٹواری سب اس کے تابع ہوں گے۔اس کے بعد ایک شخص آتا ہے۔گزٹ میں اُس کا نام چھپ جاتا ہے۔سب محکمے اُس کی اطاعت کرتے ہیں لیکن لوگ کہتے ہیں یہ جھوٹا ہے۔بھلا گورنمنٹ ایسا کرنے دیتی