انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 381 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 381

انوار العلوم جلد ۲۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ۳۸۱ خدام ہر جگہ مجالس قائم کریں اور چندہ کو منظم کریں نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدام ہر جگہ مجالس قائم کریں اور چندہ کو منظم کریں (فرموده ۱۳ راکتو بر ۱۹۵۱ء بر موقع اجتماع خدام الاحمدیہ بوقت سواسات بجے شام بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چونکہ اس سال گرمی زیادہ پڑی ہے اور میری طبیعت کمزوری کی وجہ سے گرمی برداشت نہیں کر سکتی اس لئے میں خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں گزشتہ سال جتنا حصہ نہیں لے سکا اس لئے میں نے چاہا کہ رات کے وقت ایک مختصر سی تقریر کر دوں تا آخری تقریر کو ساتھ ملا کر تین تقاریر ہو جائیں۔در حقیقت یہ وقت علمی مقابلوں کا ہے اور میں نے پروگرام پر غور کر کے سمجھا کہ میں اس وقت میں سے کچھ وقت تقریر کے لئے لے سکتا ہوں کیونکہ علم کے ساتھ تربیت اور ہدایات کا تعلق ہے اس لئے علمی مقابلوں کے وقت سے تقریر کے لئے کچھ وقت بچانا درست ہو سکتا ہے چنانچہ میں نے کہلا بھیجا کہ میں سات بجے آؤں گا اور تقریر بھی کروں گا۔میرے نزدیک کل جو شوری ہونے والی ہے اُس میں اِس امر پر بھی غور کر لیا جائے کہ آئندہ سالانہ اجتماع کن دنوں میں ہو ا کرے۔کل جب میں تقریر کر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ تین چار نوجوان بیہوش ہو گئے اور اُنہیں اُس جگہ پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کا انتظام ہے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ اس سال اتنی گرمی پڑ رہی ہے کہ اس میں کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے اور ہر نو جوان اس کی برداشت نہیں کر سکتا۔حقیقت تو یہ ہے کہ جو قو میں اپنے وطن۔