انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 245 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 245

انوار العلوم جلد ۲۲ ۲۴۵ سیر روحانی (۵) حالانکہ یہی تو وہ حکمت ہے جس کو وہ نہیں سمجھتے ، تم بچے پیدا کرو اور کرتے چلے جاؤ ، و ه ی بے شک بھو کے رہیں گے ، وہ بیشک پیاسے رہیں گے ، وہ بے شک ننگے رہیں گے، لیکن جس وقت بتیس کروڑ بھوکے اور پیاسے اور ننگے اُٹھے، وہ بم کی طرح پھٹیں گے اور سارے ملک پر قبضہ کر لیں گے۔کھاتے پیتے لوگ تو عیاشیاں کیا کرتے ہیں یہ بھو کے مرنے والے لوگ ہی ہیں جو قوموں کو تخت و تاج کا وارث بنایا کرتے ہیں۔مسلمانوں کے اندر حرکت مـــانـی کے چوتھے معنے مفاصل یا جوڑ کے ہیں ۱۵ جوڑ سے حرکت پیدا ہوتی ہے، کمر کا اور بیداری پیدا کرنیکا ذریعہ جوڑ بند ہو جائے تو تم چل نہیں سکتے ،گھٹے کا جوڑ بند ہو جائے تو تم حرکت نہیں کر سکتے ، ہاتھ کا جوڑ بند ہو جائے تو تم کسی چیز کو ایک جگہ سے ہٹا کر دوسری جگہ پر نہیں رکھ سکتے ، گویا جو ڑ حرکت کا ایک ذریعہ ہوتا ہے قرآن کریم کہتا ہے کہ اس کی آیتیں مسلمانوں کے لئے مفاصل ثابت ہونگی ان کے اندر ایک حرکت اور بیداری پیدا کر دیں گی اور انہیں آنافا نا کہیں سے کہیں پہنچا دیں گی۔یہ آٹھ خوبیاں اُس قانون کی بتائی گئی ہیں جو محمد رسول اللہ آٹھ خوبیوں والا کلام صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا اور جس کا اللہ تعالیٰ نے ا۔دربار عام میں اعلان کیا۔دُنیوی حکومتوں کی تعزیرات میں تو سزائیں ہی سزائیں ہوتی ہیں مگر یہ قانون بشارات پر بھی مشتمل ہے اور انذار پر بھی مشتمل ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم تمہارے سامنے ایک ایسی چیز پیش کر رہے ہیں جو آٹھ خوبیاں اپنے اندر رکھنے والی ہے وہ اَحْسَنَ الْحَدِیثِ ہے وہ کتاب ہے وہ مُتَشَابِہ ہے یعنی فطرت کے مطابق ہے اور نیز پہلی کتابوں کی تعلیم کے مقابلہ میں برتر تعلیم دیتی ہے اور پھر وہ مَشَانِی ہے اور مَشَانِی کے چار معنے بتائے جاچکے ہیں گویا یہ آٹھ خوبیوں والا قانون ہے جس کے نفاذ کا ہم اپنے دیوانِ عام میں اعلان کرتے ہیں۔۔۔تَقْشَعِرُّ الہی عظمت اور محبت کا پُر کیف نظارہ پھر فرماتا ہے تفصیرُ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ