انوارالعلوم (جلد 22) — Page 143
انوار العلوم جلد ۲۲ ۱۴۳ اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔۔۔فرائض ادا کرو رنگ لیڈر چھلانگ لگانے کے بعد گھبراہٹ میں بجائے دوسرے ساحل کی طرف جانے کے اُسی طرف آ گیا جس طرف میں کھڑا تھا اور کچھ دُور فاصلہ سے نکل کر اُس نے بھا گنا چاہا میں نکڑ سے بھاگ کر اُس کی طرف پہنچا اور ابھی وہ جو ہڑ سے نکل ہی رہا تھا کہ میں نے اسے پکڑ لیا اور بڑے غصہ سے اُسے مارنے کے لئے ہاتھ اُٹھایا۔اُس نے بھی سمجھ لیا کہ میں اب مار سے بچ نہیں سکتا چونکہ وہ ایک مزدور پیشہ لڑکا تھا اس میں یہ جرات تو نہیں تھی کہ وہ مجھے مارنے کے لئے ہاتھ اُٹھا سکے اور پھر وہ مجرم بھی تھا ورنہ وہ مجھ سے دُگنا طاقتور تھا اور اگر وہ مجھے مارنا چاہتا تو خوب گوٹ سکتا تھا۔بہر حال میں نے اسے مارنے کے لئے ہاتھ اُٹھایا اس پر بے اختیار اس نے بھی اپنا ہاتھ اُٹھا لیا۔مارنے کے لئے نہیں بلکہ اس لئے کہ جب مار پڑے تو وہ اسے روک لے مگر پھر اسے خیال آیا کہ فائدہ کوئی نہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ انہیں اور زیادہ غصہ آئے گا اور یہ مجھے اور ماریں گے۔بہر حال جب اُس نے ہاتھ اُٹھایا تو مجھے طبعی طور پر اور زیادہ غصہ آیا اور میں بڑے زور سے اپنا ہاتھ پیچھے کی طرف لے گیا تا کہ پوری طاقت کے ساتھ اسے ماروں مگر معاً اس کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ ہاتھ اُٹھانے کا کیا فائدہ؟ اور اس خیال کے آتے ہی اُس نے اپنا ہاتھ نیچے گرا دیا اور اپنا منہ آگے کر کے کہا کہ لوجی مارلو۔میں تھا تو بچہ مگر آخر بچہ کے سر میں بھی دماغ ہوتا ہے جب اُس نے کہا کہ لوجی مارلو تو مجھے یوں محسوس ہوا جیسے اُس نے مجھے ڈنڈا مارا ہے میرا ہاتھ گر گیا اور میں شرم کے مارے پانی پانی ہو گیا اس لئے کہ اس نے اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کیا۔میں سمجھتا ہوں کہ جب ہم جُدا ہوئے تو اُس کا سر اونچا تھا فخر سے اور میرا سر نیچا تھا شرمندگی سے۔تو گالی دینے والا بے شک گالی دیتا ہے لیکن فورا اس کے ساتھی سمجھتے ہیں کہ یہ ذلیل آدمی ہے اور وہ بھی اپنی ذات میں شرمندہ ہوتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میں نے بہت بُری حرکت کی۔غرض اعلی تعلیم اور اعلیٰ اخلاق سے جو کام لیا جا سکتا ہے وہ گالی گلوچ سے نہیں لیا جا سکتا اور یہ ہتھیار خدا تعالیٰ نے ہمیں بخشا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ تم عزم کر لو کہ آئندہ اپنی تعلیم کو استعمال کرو گی۔اگر تم اپنی تعلیم کا استعمال سیکھ لو اور اگر اخلاق کے متعلق جو اسلام کی تعلیم ہے اس کو یاد کر لو اور عورتوں کے سامنے پیش کر و تو لازماً