انوارالعلوم (جلد 22) — Page 142
انوار العلوم جلد ۲۲ ۱۴۲ اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔۔۔فرائض ادا کرو ہیں اس لئے وہ اعلیٰ نمبروں میں پاس ہوتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسرے لڑکے سینما میں وقت ضائع کرتے ہیں اور ہمارے لڑکے دوسروں کو بھی ان باتوں سے منع کرتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہمارے لڑکے زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں اور زیادہ اچھے نمبروں پر کامیاب ہوتے ہیں۔پھر ان کو اخلاقی تعلیم دی جاتی ہے جس کی وجہ سے عام طور پر ان میں دیانتدار زیادہ ہوتے ہیں۔غرض احمد یوں کے لئے ترقی کا بہت بڑا میدان ہے کیونکہ ہماری بنیاد مذہب اور اخلاق پر ہے اور دوسروں کی بنیاد ضیاع وقت پر ہے اور یہ سیدھی بات ہے کہ بالآخر مذہب اور اخلاق ہی جیتیں گے۔دنیا میں جب بھی کوئی شخص مذہبی نشان دکھاتا ہے یا اخلاقی نشان دکھاتا ہے تو چاہے کسی وجہ سے دکھائے وہ جیت جاتا ہے۔مجھے یاد ہے میں بچہ تھا کہ میں نے ایک کشتی منگوائی۔میں نے اور بعض اور رشتہ داروں نے چندہ ڈالا اور قادیان کے اردگرد جو جو ہڑ تھا اُس میں کشتی ڈال دی۔ہم حتی الوسع اس کی حفاظت کرتے تھے پھر بھی بعض دفعہ جب تالا کھلا رہ جاتا تو گاؤں کےلڑ کے آتے اور اسے کھول کر پانی میں لے جاتے اس میں صرف پانچ آدمیوں کی گنجائش تھی مگر وہ دس دس پندرہ پندرہ اس میں بیٹھ جاتے۔اور پھر خوب گو دتے اور چھلانگیں لگاتے نتیجہ یہ ہوا کہ وہ کشتی خراب ہو گئی۔میں نے ایک لڑکے سے پوچھا تو اُس نے بتایا کہ دوسرے وقت میں گاؤں کے بعض لڑکے آتے ہیں اور وہ اس کشتی کو پانی میں لے جا کر خراب کر دیتے ہیں۔میں نے کہا کہ اس دفعہ لے جائیں تو مجھے بتانا چنانچہ ایک دن گاؤں کے دس بیس لڑ کے آئے اور وہ اس کشتی کو پانی میں لے جا کر خوب گودنے اور چھلانگیں لگانے لگے۔وہ لڑکا بھاگا بھاگا میرے پاس آیا اور اُس نے کہا کہ چلیں لڑکے کشتی لے گئے ہیں اور وہ اسے خراب کر رہے ہیں۔میری عمر اُس وقت ساڑھے تیرہ سال کی تھی میں دوڑا دوڑا وہاں پہنچا دیکھا تو واقعہ میں وہ اسے خراب کر رہے تھے۔لڑکوں نے مجھے دیکھ لیا اور چونکہ وہ گاؤں کے تھے اور ہم گاؤں کے مالک تھے وہ ہم سے ڈرتے بھی تھے انہوں نے جب مجھے آتے دیکھا تو یکدم اُنہوں نے تالاب میں چھلانگیں ماردیں اور بھاگ گئے لیکن اُن کا