انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 556 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 556

انوار العلوم جلد ۲۱ علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب چاہئے کہ غیر احمدی مولوی قرآن کریم سے کیا نتیجہ نکالتے ہیں، تمہارے استاد تمہیں یہاں بخاری کی پڑھاتے ہیں مگر تمہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ مخالف علماء بخاری کے کیا معنی کرتے ہیں اور پھر تمہارا فرض ہے کہ تم ان کے اعتراضات کا حل سوچو۔قرآن کریم بے شک خدا کی کتاب ہے مگر اُس نے اپنی صداقتیں اس میں مخفی رکھی ہیں۔اگر ہر صداقت کو اشاروں میں بیان کرنے کی بجائے تفصیلی طور پر بیان کیا جاتا تو اس کیلئے لاکھوں لاکھ مجلدات کی ضرورت تھی۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کاملہ کے ماتحت تمام صداقتیں اس میں بیان تو کر دی ہیں مگر اس طرح اشاروں میں بیان کی ہیں کہ ان کو سمجھنے کے لئے بہت بڑے تدبر اور فکر کی ضرورت ہے اور تمہارا کام ہے کہ تم ان حقائق کو سمجھنے کی کوشش کرو۔اور اپنے اندر تدبر کا مادہ پیدا کرو۔اسی طرح غور کرو کہ کی کمیونزم کا کس طرح مقابلہ کیا جاسکتا ہے، سوشلزم کیا چیز ہے اور اس کے کیا اثرات ہیں اور تمہیں اس کے متعلق ہر قسم کا لٹریچر پڑھنا چاہئے۔میں خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے تمام علوم کی تی کتابیں پڑھتا رہتا ہوں۔اسی طرح اگر تم بھی ان کتب کا مطالعہ کرو اور اپنے اساتذہ سے سوالات دریافت کرتے رہو تو تمہارے اُستادوں کو بھی پتہ لگ جائے گا کہ دنیا کیا کہتی ہے اور ی اس طرح تم اپنے استادوں کے بھی استاد بن جاؤ گے۔میرے پاس کمیونزم کے متعلق ہر قسم کی کی کتابیں موجود ہیں، سوشلزم کے متعلق ہر قسم کی کتابیں موجود ہیں ، احمدیت کے مخالفین کا بھی لٹریچر موجود ہے اور میں نے یہ تمام کتابیں پڑھی ہوئی ہیں۔میں نے بعض دفعہ ایک ایک رات میں چار چار سو صفحہ کی کتاب ختم کی ہے اور اب تک ہیں ہزار کے قریب کتابیں میں پڑھ چکا ہوں۔دس ہزار کتاب تو قادیان میں ہی میری اپنی لائبریری میں تھی مگر مطالعہ کیلئے یہ ضروری می ہوتا ہے کہ کتاب کا غیر ضروری حصہ انسان چھوڑتا چلا جائے۔مثلاً کمیونزم کے متعلق جو کتاب ہوگی عموماً اُس کے تین حصے ہونگے۔پہلا یہ کہ امریکہ اور انگلستان کا فرد اس کے دفاع کیلئے کیا کرتا ہے۔دوسرا یہ کہ کمیونزم کے اصل خیالات کیا ہیں۔تیسرے کمیونزم کے متعلق دشمنوں کے کیا اعتراضات ہیں۔اب یہ سیدھی بات ہے کہ مجھے اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا کہ امریکہ اور انگلستان اس کا کس طرح دفاع کرتا ہے، اسی طرح لوگوں کے اعتراضات کی بھی مجھے کوئی ضرورت نہیں ہوگی میں صرف یہ دیکھوں گا کہ کمیونزم کے اصل خیالات کیا ہیں اور اس