انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 494 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 494

انوار العلوم جلد ۲۱ ۴۹۴ اسلام اور ملکیت زمین اور زمینوں کی ملکیت کی وجہ سے اپنے مقام کو چھوڑ نہیں سکتے بادشاہ اُن پر زیادہ ظلم کر سکتے ہیں۔تاجر پر اتنا ظلم نہیں کیا جاسکتا۔صناع پر اتنا ظلم نہیں کیا جاسکتا تاجر اپنی تجارت نسبتاً آسانی کے ساتھ دوسرے ملک میں منتقل کر سکتا ہے۔اسی طرح صناع اپنے ہتھیار لے کر دوسرے صوبہ یا ملک میں جاسکتا ہے لیکن زمیندار اپنی زمین اُٹھا کر نہیں لے جاسکتا اس لئے وہ مجبور ہے کہ پولیس کے انتظامی افسروں کے، زراعتی افسروں کے اور تعلیمی افسروں کے ظلم سہے اور ڈالیوں سے اُن کے گھر بھرتا رہے، مگر اس وجہ سے اپنے گھر میں بیٹھا رہے کہ میں اپنی زمین چھوڑ کر کہاں کی جاؤں۔پس ابن تین نے کسانوں کی حالت کا نقشہ نہیں کھینچا بلکہ زمیندار کی حالت کا نقشہ کھینچا ہے جو زمین کا مالک ہوتا ہے اور وہی ہے جو زمین چھوڑ کر نہیں جا سکتا۔ورنہ کسان تو زمیندار سے زیادہ آزاد ہوتا ہے اگر کسی علاقہ میں اُس پر ظلم ہو تو وہ اُس کو نسبتا آزادی سے چھوڑ سکتا ہے۔