انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 374 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 374

انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۷۴ قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی نقد ی تھی روپیہ بچ گیا ہے۔جو لوگ امانت تحریک جدید میں یا صدرانجمن احمد یہ کے پاس روپیہ رکھواتے تھے ان کی ساری کی ساری رقمیں محفوظ رہی ہیں۔مثلاً اگر کسی شخص نے پانچ ہزار روپیہ امانت میں رکھوایا تھا تو اُسے پانچ ہزار کا پانچ ہزار ہی مل گیا ہے اور ادھر آ کر اُس نے اس سے مختلف تجارتیں اور دوسرے کا روبار کامیاب طور پر چلا لئے ہیں لیکن جنہوں نے امانت میں روپیہ نہیں رکھوایا تھا بلکہ نفع کی خاطر کسی اور شخص کو دے دیا تھا اور کہتے تھے کہ ہمیں پچیس فیصدی منافع ملے گا، اُن کو نہ پچیس فیصدی منافع ملا اور نہ اصل رقوم ہی ملیں۔پچیس فیصدی منافع لیتے لیتے اُن کی اصل رقوم بھی ضائع ہو گئیں۔اب بھی میں بتاتا ہوں کہ تمہارا فائدہ اسی میں ہے کہ تم اپنا روپیہ کی امانت تحریک جدید یا امانت صدر انجمن احمدیہ میں جمع کراؤ یہ مفت کا ثواب ہے جو تمہیں حاصل کی ہو سکتا ہے۔تم میں سے کوئی شخص اپنا سارے کا سارا روپیہ تجارت میں نہیں لگا تا۔فرض کرو تم پانچ پانچ روپے بھی امانت تحریک جدید یا امانت صدر انجمن احمد یہ میں جمع کراؤ تو دس لاکھ روپیہ جمع ہو جاتا ہے پھر روپیہ واپس لینے میں کوئی مشکل بھی نہیں۔کسی نوٹس کی ضرورت نہیں چاہے آج جمع کراؤ اور کل لے جاؤ۔بلکہ میں کہتا ہوں اگر کسی میں ایمان ہو تو جب وہ ربوہ میں آئے تو اگر اس کے پاس پانچ روپے بھی ہوں تو وہ آتے ہی یہاں جمع کرا دے اور پھر جاتے ہوئے لے لے۔اس طرح چھوٹی سے چھوٹی رقم سے بھی جماعت فائدہ اُٹھا سکتی ہے۔آپ کہیں گے کہ چھوٹی چھوٹی رقوم سے کس طرح فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے؟ سو یہ ایک اقتصادی راز ہے جو ہر نہیں جانتا مگر میں بتا دیتا ہوں کہ وہ کیا ہے۔دنیا میں جتنے بینک ہیں ان کے پاس امانتیں ہوتی ہیں اور وہ اِن امانتوں سے بڑی بڑی آمد نہیں پیدا کر لیتے ہیں۔ایک دفعہ الائیڈ بنک کا جنرل مینیجر جو انگریز تھا مجھے امرتسر سے ملنے کے لئے آیا اور اُس نے کہا مجھے پتہ لگا ہے کہ آپ کے خزانہ میں دس پندرہ لاکھ روپیہ پڑا ہے وہ آپ ہمارے بنگ میں کیوں جمع نہیں کرا دیتے ہم آپ کو ہر طرح کی سہولتیں بہم پہنچائیں گے۔میں نے کہا تم امرتسر سے چل کر یہاں آئے ہو آخر کوئی بات تو ہے۔اُس نے کہا یہ دس پندرہ لاکھ روپیہ ہمارے بینک میں جائے گا تو ہم بہت کچھ کمالیں گے۔میں نے اُسے کہا تم مجھے وہ راز بتاؤ جس کے ذریعہ تم اس روپیہ سے بہت کچھ کمالو گے۔میں نے تو اپنے دفتر والوں کو یہ ہدایت دی ہوئی ہے کہ روپیہ میں سے اٹھنی خرچ کرنی ہے شخص