انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 375 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 375

انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۷۵ قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی نقد ی تھی اٹھنی خرچ نہیں کرنی۔اُس نے کہا ہم تو دس آنہ میں سے ایک آنہ رکھتے ہیں نو آ نے خرچ کر لیتے ہیں مثلاً ایک لاکھ روپیداگر ہمارے پاس ہو تو نوے ہزار سے ہم تجارتیں کرتے ہیں اور دس ہزار خزانہ میں پڑا رہتا ہے۔ہتا ہے۔کبھی گاہک اتنا روپیہ ایک ہی دفعہ آ کر نہیں لیتا۔میں نے کہا میں تو روپیہ میں سے اٹھنی سے زیادہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں دیا کرتا۔جب ہم قادیان سے نکلے تو یکدم ریلا آپڑا اور لوگ اپنی اپنی رقمیں واپس لے گئے کیونکہ کسی نے تجارت شروع کر دی اور کسی نے کوئی اور کام شروع کر دیا اور اس کے لئے اُنہیں روپیہ کی ضرورت تھی۔میری تجویز یہ تھی کہ روپیہ میں سے آٹھ آنے خرچ کرو آٹھ آنے محفوظ رکھو جب لوگ روپیہ واپس لینے آئے تو میں نے کہا ہر ایک کو اُس کا روپیہ دے دو۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خزانہ سے بارہ تیرہ لاکھ روپیہ یکدم نکل گیا لیکن پھر بھی ہمارے پاس امانت پڑی رہی۔غرض امانت رکھنا بڑی مفید چیز ہے۔حضرت خلیفۃ امسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ ہمارے لئے تو اللہ تعالیٰ نے امانت کو روزی کا ایک ذریعہ بنایا ہے۔ہم اپنے پاس امانتیں رکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ ہمارا گزارہ چلا رہا ہے۔ضرورت کے وقت امانت میں سے ہم روپیہ نکالتے ہیں اور خرچ کر لیتے ہیں اور جب روپے والا اپنی رقم واپس لینے آتا ہے تو اُس کے لئے بھی روپیہ موجود ہوتا ہے۔غرض امانت سے سلسلہ کو بہت بڑی مددمل سکتی ہے اس لئے میں تحریک کرتا ہوں کہ دوست زیادہ سے زیادہ رقوم امانت کی تحریک جدید اور امانت صدر انجمن احمد یہ میں جمع کرائیں۔اگر دوست صحیح طور پر اس پر عمل کریں تو میرا خیال ہے کہ ہمارے پاس اتنا روپیہ جمع ہو سکتا ہے کہ کسی قسم کا چندہ لینے کی ضرورت بھی پیش نہ آئے۔غرض اپنا روپیہ امانت تحریک جدید اور امانت صدر انجمن احمد یہ میں جمع کرانا شروع کر دو اس سے ہمیں بہت بڑی امدا دمل جائے گی۔ادھر میں دفتر والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جس طرح شہر کا بینک ضرورت کے وقت بغیر کٹوتی کے روپیہ ادا کر دیتا ہے اسی طرح وہ بھی روپیہ واپس مانگنے پر بغیر کسی کٹوتی کے روپیہ بھیج دیا کریں۔مثلاً منٹگمری کا ایک آدمی ہے اُس نے اپنے شہر کے بنک میں روپیہ جمع کرایا ہے اُسے جب بھی ضرورت ہوگی وہاں جائے گا اور رقم لے لے گا اور پوری کی پوری لے گا اس پر کوئی منی آرڈر فیس وغیرہ نہیں لگے گی۔اسی طرح اگر آپ بھی کریں گے اور روپیہ واپس مانگنے پر بغیر کسی کٹوتی کے دے دیں گے تو روپیہ جمع کرانے کی