انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 5 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 5

انوار العلوم جلد ۲۱ افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء باتیں سننا بھی ضروری ہے اور اچھی باتیں سننی چاہئیں ، لیکن اب عمل کا زمانہ ہے باتیں کم سنو عمل زیادہ کرو۔تقسیم ہند کے بعد قتل و غارت، لوٹ مار، خیانت، بد دیانتی کے جو واقعات پیش آئے ان کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔مجھے افسوس ہے کہ ان شنیع افعال کے ارتکاب سے ہماری جماعت بھی محفوظ نہیں رہ سکی۔بیشک جماعت کے بعض افراد نے شاندار نمونہ دکھایا ہے لیکن بعض افراد نے اس موقع پر انتہائی کمزوری کا مظاہرہ کیا ہے۔افسوس ہے کہ بحیثیت جماعت، جماعت نے اچھا نمونہ نہیں دکھایا۔ہمیشہ مصائب کا زمانہ ہی ایمان کے امتحان کا زمانہ ہوتا ہے لیکن بعض لوگ اس میں کامیاب نہیں ( الفضل ۲۶ / دسمبر ۱۹۴۸ء ) ہو سکے۔البقرة: ١٩٠ البقرة: ۱۴۹