انوارالعلوم (جلد 21) — Page 358
انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۵۸ قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی نقد ی تھی جب وفات پائی تو حضرت عمرؓ کی یہ کیفیت تھی کہ باوجود اس کے کہ رسول کریم فوت ہو چکے تھے وہ یہ کہنے لگے کہ میں تو مان ہی نہیں سکتا کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے ہیں۔پس جہاں محبت ہوتی ہے وہاں ایسا خیال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔اسی طرح خدا تعالیٰ کا قادیان کو دائمی اور مستقل مرکز قرار دینا اس بات پر پردہ ڈال رہا تھا کہ ہمیں قادیان سے ہجرت کرنی پڑے گی۔مگر آخر وہی بات ہوگئی کہ فَاخْفِهَا حَتَّى تَخْرُجَ جب تک وہ درخت نکل نہ آئے اُسے ظاہر نہ کرنا۔ورنہ یہ لوگ قادیان آنے سے رُک جائیں گے اور اگر یہ رُک گئے تو قادیان میں مکان کیسے بنائیں گے حالانکہ ہمارا یہ ارادہ ہے کہ یہ لوگ قادیان میں مکان بناتے چلے جائیں۔جب قادیان ہاتھ سے نکل جائے گا تو جو سچا متبع ہو گا وہ تو کہے گا کہ جیسے ہم نے پہلے چھتہ بنایا تھا جی ویسے ہی پھر بنالیں گے اور جو کمزور ہوگا اُس کا دل تو یہ کہتا ہوگا کہ میں نے جو کرنا تھا کر لیا لیکن بظاہر وہ کہے گا اچھا یہ اور مرکز بنا رہے ہیں یہ قادیان کو بھول رہے ہیں اور اس طرح وہ اپنی کی منافقت کو ظاہر کر دے گا۔پھر خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا تھا کہ آپ ایک نئی زمین اور نیا آسمان بنا ئیں گے۔بے شک سلسلہ بھی ایک نئی زمین اور نیا آسمان ہے لیکن بعض لوگ یہ سمجھتے تھے کہ چونکہ انہیں بنا بنا یا مرکز مل گیا ہے اس لئے انہیں طاقت حاصل ہوگئی ہے۔چنانچہ جب میری خلافت کا انکار کیا گیا اور منکرین خلافت قادیان چھوڑ کر لاہور آ گئے تو اُس وقت اُنہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جماعت کا پچانوے فیصدی حصہ ہمارے ساتھ ہے لیکن ایک ماہ کے اندر اندر خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کا اکثر حصہ میرے ساتھ شامل ہو گیا۔اُس وقت وہ کی لوگ یہی جواب دیتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وجہ سے جماعت کو قادیان سے محبت ہے اس لئے یہ نہیں جیتا قادیان جیتی ہے۔خدا تعالیٰ نے اُن کو اس اعتراض کا جواب دینا تھا اب لاہور میں جو اِن کا ۳۵ سالہ مرکز ہے اُن کا بھی جلسہ ہورہا ہے وہ ذرار بوہ کے جلسہ کی سی شان تو دکھا دیں۔اس وادی بے آب و گیاہ میں بھی لوگ جمع ہوئے ہیں یا نہیں ؟ کہاں گئی اُن کی وہ دلیل کہ میں قادیان کی وجہ سے جیتا ہوں۔اگر اُس وقت میں قادیان کی وجہ سے جیتا تھا تو اب قادیان میرے ہارنے کا بھی موجب ہونا چاہیے تھا کیونکہ میں قادیان میں نہیں تھا۔