انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 288 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 288

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۸۸ اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے جماعت بے دینی کے ذریعہ جیت گئی ، انبیاء کی جماعتوں نے فلاں قوم کے فیشن کو اس سے ڈر کر اختیار کر لیا ، فلاں بستی کی قوم نے نوکریوں کی خاطر اپنے فرائض کو چھوڑ دیا۔اگر تم نے کوئی ایسی مثال پیش کر دی تو میں مان لوں گا کہ قومیں بے دینی اختیار کر کے بھی جیت سکتی ہیں۔تم مجھے بتاؤ کی کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے لوگوں سے ڈر کر اُن کا فیشن اختیار کر لیا اور وہ جیت گئی۔حضرت عیسی علیہ السلام کی قوم نے بے دینی اختیار کر لی پھر بھی وہ جیت گئی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر اپنے فرائض کو ترک کر دیا اور وہ پھر بھی جیت گئے۔اگر تم کوئی ایسی مثال پیش کر دو تو میں تمہاری بات مان لوں گا۔اور اگر ایسی کوئی مثال نہیں پائی جاتی تو پھر خدام الاحمدیہ ہی تمہارا ریڈیو ہے ، یہی تمہارا سینما ہے جب تم یہ رنگ اختیار کرلو گے تو دنیا بے شک تمہارا تمسخر اڑائے آسمان پر فرشتے تحسین کریں گے اور جب آسمان پر فرشتے تمہاری تحسین کرنے لگ جائیں گے تو تم کامیاب ہو جاؤ گے۔کامیابی کا صرف یہی طریق ہے کہ دنیا ہمارا بے شک تمسخر اڑائے لیکن آسمان پر فرشتے ہماری تعریف کرنے لگ جائیں۔الفضل ۲۲ اگست ۱۹۶۲ء) كنز العمال جلدا اصفحه ۱۸۱ مطبوعه حلب ترمذی کتاب الفتن باب ماجاء في تغيير المنكر (الخ) ابوداؤد كتاب القضاء باب فى قضاء القاضي اذا اخطاء