انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 92 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 92

انوار العلوم جلد ۲۱ ۹۲ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کا امیابی ہے ذاتی حیثیت رکھتے ہوں، صرف اُسے سزا دی جائے لیکن اب وہ شخص بھی جس نے ایک افسر کی حیثیت سے اپنی فوج میں کام کیا ہو یا کسی اور طرح اپنی قوم کی اُس کے دشمن کے خلاف مدد کی ہو وار کریمینل کی اصطلاح کے نیچے آجاتا ہے اور یہ بات ایسی ہے کہ اس سے کوئی سپاہی بھی نہیں بچ سکتا۔جو قوم بھی غالب آئے گی وہ دوسری قوم کے تمام سپاہیوں کو مار ڈالے گی اس لئے کہ وہ ی وار کریمینل ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف پانچ چھ آدمیوں کو (جن میں ایک عورت بھی شامل تھی) اور جنہوں نے اپنی فوج ذمہ داریوں سے باہر جا کر مسلمانوں پر مظالم کی ڈھائے تھے ، موت کا حکم دیا اور فرمایا کہ یہ لوگ قابل معافی نہیں، انہیں سزا دی جائے گی۔ان لوگوں میں سے ایک ابو جہل کے بیٹے عکرمہ بھی تھے ، ایک ابوسفیان کی بیوی ہندہ تھی اور ایک شاعر تھے جنہوں نے قصیدہ بردہ لکھا ہے۔مگر ان لوگوں میں سے بھی اکثریت اُن لوگوں کی ہے جو مسلمان ہو گئے اور اُنہیں معاف کر دیا گیا۔عکرمہ بھی مسلمان ہو گئے اور انہیں معافی مل گئی۔وہ شاعر بھی مسلمان ہو گئے اور انہیں معاف کر دیا گیا۔ہندہ بھی مسلمان ہوگئی اور اس سزا سے بچ گئی۔ہندہ کی معافی کا واقعہ اس طرح آتا ہے کہ جب ان کے متعلق سزا کا فیصلہ ہوا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق حکم صادر فرمایا کہ چونکہ ہندہ نے غیر آئینی طور پر اور آئین حرب کے خلاف مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں بلکہ بعض مردوں کی نعشوں کی بے حرمتی کی ہے، ان کے کان کاٹ دیئے ہیں، ان کے ناک کاٹ دیئے ہیں ، جگر اور کلیجے نکلوا کر چبائے ہیں اور مختلف قسم کے دیگر انسانیت سوز مظالم کئے ہیں اس لئے اسے بھی جہاں کی ملے قتل کیا جائے۔تو ایک دن جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بعض عورتیں بیعت کرنے کے لئے آئیں تو ہندہ بھی چادر اوڑھ کر اُن میں شامل ہوگئی۔پردہ کا حکم نازل ہو چکا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عورتوں سے بیعت لے رہے تھے تو بیعت کے الفاظ میں یہ الفاظ بھی آتے تھے کہ ہم شرک نہیں کریں گی ، تو ہندہ کی طبیعت بڑی تیز تھی وہ جوش میں آکر کہنے لگی يَارَسُوْلَ الله ! کیا اب بھی ہم شرک کریں گی ؟ ہمارے پاس دنیا کے سب ظاہری سامان تھے ، ہمارے پاس طاقت تھی ، روپیہ تھا ، سامانِ حرب تھا ، ہماری تعداد زیادہ تھی ، تجربہ کار