انوارالعلوم (جلد 21) — Page 91
انوار العلوم جلد ۲۱ ا اللہ تعالیٰ سےسچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کا ں ہی ہماری کامیابی ہے قوم نے با وجود قلیل التعداد ہونے کے فتح پائی۔اور بعض مثالیں تاریخی دور کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں جیسے داؤد علیہ السلام ، موسیٰ علیہ السلام، عیسی علیہ السلام اور اسی طرح اور کئی انبیاء کے واقعات پائے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے مخالفین پر فتح پائی حالانکہ اُن کی تعداد بہت تھوڑی تھی۔خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم نے باوجود قلیل التعداد ہونے کے غلبہ حاصل کیا۔جہاں تک ظاہری سامان کا تعلق تھا وہ ان کے پاس نہیں تھا لیکن ایک باطنی چیز ایسی تھی جو ساری کی ساری ان کے پاس تھی اور وہ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق تھا۔گویا دنیا جس میں روح اور مادہ بھی شامل تھا دو حصوں میں منقسم ہو گئی تھی۔اِن دو حصوں میں سے مادی حصہ تمام کا تمام مخالف کے پاس تھا اور روحانیت سب کی سب ان کے پاس تھی۔خدا تعالیٰ ان کی طرف تھا اور روپیہ اور طاقت مخالف کی طرف تھی۔فرشتے ان کی طرف تھے اور سامان مخالفوں کی طرف تھا مگر اس کی لڑائی میں باوجود اس کے کہ ایک طرف ظاہری سامان تھے اور دوسری طرف نہیں تھے وہ گروہ جیتا جو قلیل التعداد تھا اور ظاہری ساز و سامان سے محروم تھا اور وہ گروہ جو کثیر التعداد تھا اور تمام ظاہری سامان اس کے پاس پائے جاتے تھے وہ ہارا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ فتح کیا تو آپ نے مکہ والوں کو عام معافی دے کی دی سوائے چند افراد کے جنہوں نے متواتر اور غیر آئینی طور پر اور قوانین حرب کے خلاف بہت سے مسلمانوں کو مروایا تھا۔صرف ان لوگوں کے متعلق آپ نے فرمایا کہ یہ وار کریمینل ( WAR CRIMINAL) ہیں۔وار کریمینل کی اصطلاح بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم فرمائی ہے گو پرانی اصطلاح اور موجودہ اصطلاح میں بہت بھاری فرق ہے۔رسول کریمی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اصطلاح قائم کی وہ محدود اور مفید صورت میں ہے لیکن موجودہ اصطلاح مفید نہیں۔آجکل کی اصطلاح میں ہر وہ شخص جو اپنی قوم کی طرف سے لڑا اور فوج کا ہیڈ رہا وہ وار کریمینل ہے۔لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ ایسی شرائط لگا دی ہیں جن کی کی وجہ سے اس کا دائرہ نہایت محدود ہو گیا ہے۔جنگ کی صورت میں جس شخص نے اپنی فوج کی کج خدمت کی ہو، جس نے دشمن کے خلاف اپنی قوم کی مدد کی ہو وہ سزا کا مستحق نہیں لیکن ایسا شخص جس نے قوانین حرب کے خلاف، انسانیت کے خلاف غیر آئینی طور پر ایسے کام کئے ہوں جو