انوارالعلوم (جلد 21) — Page 248
انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۴۸ با قاعدگی سے نمازیں پڑھنے ، اس کے اثرات پر غور۔۔۔بڑھتی تو وہ سمجھ لے کہ اس نے صحیح طور پر نماز نہیں پڑھی۔جس طرح تم کھانا کھاتی ہو کھانے سے اگر تمہیں جسمانی طاقت حاصل نہیں ہوتی تو تم ڈاکٹر کے پاس جاتی ہو اور علاج کرواتی ہو۔اسی طرح اگر نماز تمہارے اندر ایسی روحانی طاقت پیدا نہیں کرتی کہ تمہارے اندر بُرائیوں سے نفرت کا مادہ پیدا ہو جائے تو سمجھ لو تمہاری وہ نماز صحیح نماز نہیں۔تمہارے اندر کوئی روحانی بیماری کی داخل ہو چکی ہے جس کا علاج ضروری ہے۔جیسے بعض لوگ آٹے میں بُرادہ ملا دیتے ہیں بظاہر تو لوگ ایسے آٹے سے روٹی تیار کر کے کھاتے ہیں لیکن وہ انتڑیوں میں جا کر تکلیف پیدا کرتا ہے اور غذا سے جو طاقت پیدا ہوتی ہے وہ حاصل نہیں ہوتی۔اسی طرح اگر کوئی شخص نماز پڑھتا ہے اور بظا ہر اُسے کوئی روحانی طاقت حاصل نہیں ہوتی تو اُسے سمجھ لینا چاہیے کہ نماز خراب ہے۔جس کی صحت خراب ہو جاتی ہے اُسے طاقتور غذائیں استعمال کروائی جاتی ہیں ، علاج کروایا جاتات ہے اسی طرح اگر روحانی صحت خراب ہو جائے تو نماز ، روزہ ، زکوۃ اور ذکر الہی وغیرہ میں کثرت سے اس کا علاج کرنا چاہیے۔یہ چیزیں خود مقصود نہیں ہاں بطور غذا کے ہیں۔تم اپنی جی نمازوں کو ٹولتی رہا کرو اور دیکھتی رہا کرو کہ آیا وہ کوئی زائد فائدہ تمہیں پہنچاتی ہیں یا نہیں۔ہمارے ملک میں ایک مثل مشہور ہے وہ ہے تو ہنی والی لیکن جو سبق اس میں بیان کیا گیا کی ہے وہ بہت بڑا ہے۔کہتے ہیں کوئی مولوی تھا اُس نے کسی گاؤں میں جا کر وعظ کرنا شروع کیا لیکن اُس کا وعظ سننے کوئی نہ آتا تھا۔کبھی کبھار پانچ سات آدمی اکٹھے ہو جاتے تھے۔ایک میراثی کو خیال آیا کہ اس مولوی سے پوچھیں تو سہی کہ اِس وعظ ونصیحت سے کیا فائدہ پہنچتا ہے؟ وہ مولوی کے پاس گیا اور اُس سے پوچھا مولوی صاحب! نماز روزے سے کیا حاصل ہوتا ہے؟ اُس کا مطلب یہ تھا کہ انسان دنیا میں مزدوری کرتا ہے ، مشقت برداشت کرتا ہے انسانی فطرت یہ تقاضا کرتی ہے کہ اس کے بدلہ میں اُسے کچھ ملے اور جب یہ بات ہے تو نماز کے بدلہ میں مجھے کچھ ملنا چاہیے۔مولوی نے اس میراثی کو ٹالنے کے لئے کہا کہ نماز پڑھنے سے نور ملتا ہے۔میراثی مطمئن ہو گیا اور اُس نے خیال کر لیا اچھا کچھ تو ملے گا۔وہ گھر گیا اور بیوی سے کہنے لگا میں نماز پڑھوں گا اور اس کے بدلے میں مجھے نور ملے گا۔اس میراثی نے ظہر کی نماز پڑھی ، عصر کی نماز پڑھی ، مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں ہر نماز کے بعد وہ جسم کو دیکھتا تھا کہ نور کیا چیز ہے؟