انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 74 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 74

انوار العلوم جلد ۲۱ ۷۴ ہرعبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر میں مسجد میں چلے جایا کریں اور پولیس کی نگرانی میں واپس آ جایا کریں۔چنانچہ یہ وقتاً فوقتاً مسجد میں آتے رہے اور اسلام کے متعلق حالات معلوم کرتے رہے۔دو تین ملاقاتوں کے بعد ہی انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ جہاں تک اسلام کے متعلق میں علم حاصل کر سکا ہوں اُس کے مطابق اسلام ہی ایک سچا مذہب ہے اور اس کے ذریعہ ہی دنیا روحانی طور پر تسلی پاسکتی ہے۔چنانچہ انہوں نے جلد ہی اسلام قبول کر لیا اور میں نے اِن کا نام عبدالشکور رکھا۔یہ نام میں نے اس لئے رکھا کہ میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا تھا کہ میں ایک علاقہ میں جا رہا ہوں میں ساری رؤیا کو تو بیان نہیں کرتا صرف اس کا وہ حصہ بیان کر دیتا ہوں جس کا ان کے ساتھ تعلق ہے ) وہاں میری تبلیغ کے ذریعہ کچھ لوگوں نے جو یوروپین معلوم ہوتے ہیں اسلام قبول کر لیا اور جب کچھ لوگ اسلام میں داخل ہو گئے تو میں نے اُن میں سے ایک شخص کو چنا جس کا نام میں نے عبدالشکور رکھا اور میں نے اُسے کہا اے عبدالشکور ! میں ابھی اور آگے جانا چاہتا ہوں میں تمہیں اس علاقہ میں اپنا قائمقام مقرر کرتا ہوں تم ان لوگوں میں اسلام پھیلا ؤ اور انہیں تو حید خالص کی طرف بلا ؤ۔یہ کہہ کر میں آگے چلا جاتا ہوں اُسی وقت مجھے خیال آیا کہ یہ علاقہ اٹلی یا جرمنی کا کی ہے۔اس خیال سے کہ جرمنی کے ساتھ لڑائی ہو رہی تھی میں زیادہ تو یہی سمجھتا تھا کہ وہ علاقہ اٹلی کا ہے لیکن چونکہ اتفاق سے جرمنی میں سب سے پہلے مسٹر کنزے ایمان لے آئے اس لئے میں نے ان کا نام عبدالشکور رکھا کیونکہ بظاہر ایسے حالات پیدا ہو گئے تھے جن سے میں نے یہ سمجھا کہ شاید وہ شخص جسے میں نے خواب میں قائمقام مقرر کیا تھا یہی ہے۔اسلام میں داخل ہونے کے تھوڑے ہی دنوں بعد مسٹر عبدالشکور کنزے نے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ عیسائیت سے اس حد تک متنفر ہیں کہ وہ اب اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کر دینا چاہتے ہیں ابھی انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا کہ یہ آزاد کر دئیے گئے اور جبری طور پر انہیں واپس جرمنی بھیج دیا گیا۔جرمنی پہنچ کر انہوں نے یہ لکھنا شروع کیا اور اصرار کیا کہ میں اسلام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں میرے لئے انتظام کیا جائے کہ کسی طرح میں پاکستان پہنچ کر دینی تعلیم حاصل کر سکوں اور پھر اپنے وطن واپس آ کر اسلام کی تبلیغ کروں۔برلن کے بارہ میں فرانس، روس، امریکہ اور انگلستان کے اختلافات کی وجہ سے جلد کوئی انتظام نہ ہو سکا لیکن کافی