انوارالعلوم (جلد 21) — Page 34
انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۴ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء پڑے گا مثلاً اگر ہم اپنے گھروں میں ہوں تو کھانا کھاتے ہیں لیکن اگر ہم سفر کی حالت میں ہوں تو کیا ہم کھانا کھانا چھوڑ دیں گے؟ یا کپڑا ہے اگر ہم گھروں میں ہوں تو کپڑا پہننا ضروری ہے لیکن اگر ہم سفر پر ہوں تو کیا ہم کپڑا پہننا چھوڑ دیں گے؟ اگر کھانا اور کپڑا پہنا ج سفر میں بھی ضروری ہے اور حضر میں بھی ضروری ہے تو خواہ ہم قادیان میں ہوں یا کسی اور جگہ پر ہمیں وہ کام کرنا پڑے گا جس کے لئے ہم نے قادیان میں مرکز قائم کیا تھا اگر وہ قادیان کے باہر رہ کر بھی ہمیں لازمی طور پر کرنا ہے تو پھر اس کے لئے ایک مرکز کی بھی ضرورت ہے اگر ہمارا کوئی مرکز نہیں ہوگا تو وہ کام بھی نہیں ہو سکے گا اور اگر ہمارا کام نہیں چلے گا تو اس کے معنی یہ ہونگے کہ ہم نے اس غرض کو باطل کر دیا ہے جس کیلئے قادیان کو مرکز قرار دیا گیا تھا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ مقصد بیان نہیں فرمایا کہ وہ ہمیں قادیان میں بسائیں گے بلکہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے مبعوث کیا تھا تا آپ اسلام کو دوسرے تمام ادیان پر غالب کریں۔جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّه نے اگر ہمارا قادیان میں مرکز بنانے کا یہ مقصد تھا تو وہ مقصد اب فوت کیسے ہو گیا۔اگر وہ مقصد زندہ ہے تو لازماً اس کے لئے ہمیں کسی مرکز کی بھی ضرورت ہے۔تیسرا جواب اس کا یہ ہے کہ جہاں الہی پیشگوئیوں میں قادیان سے ہجرت کی خبر ہے وہاں ساتھ ہی قادیان میں واپس جانے کی بھی خبر ہے۔جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام ہے کہ اِنّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآن كَرَاذُلكَ إلى مَعَادٍ ہم اس بستی کی قسم کھا کر کہتے ہیں جس نے تجھ پر قرآن کریم ایک رنگ میں دوبارہ نازل کیا کہ ہم تجھے ضرور قادیان میں واپس لائیں گے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام ہے ” داغ ہجرت اور ہجرت ہمیشہ ایک مقام کی طرف ہوتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہ ہجرت مدینہ کی طرف کی گئی تھی اور یہاں بھی ہجرت کسی اور مقام کی طرف ہو گی۔میری رویا تی میں بھی صاف طور پر بتایا گیا ہے کہ میں کسی جگہ پر مرکز بناؤں گا اور قادیان کو واپس لینے کی کوشش کروں گا۔جب یہ چیز بالکل واضح ہے تو ایک حصہ کے بعد دوسرے حصہ کو چھوڑ دینے