انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 35 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 35

انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۵ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء کی کیا وجہ ہے۔پس ضروری ہے کہ ہم ایک نیا مرکز بنائیں اور وہاں اکٹھے ہو کر قادیان کو واپس لینے کی کوشش کریں۔پھر مصلح موعود والی رویا میں بھی اسی طرف اشارہ ہے۔مصلح موعود والی رؤیا میں مجھے دکھایا گیا تھا کہ قادیان پر حملہ ہوا ہے اور میں وہاں سے بھاگا ہوں۔تیسرا شبہ بعض لوگ یہ کرتے ہیں کہ اگر مرکز بنانا ضروری ہے تو وہ بنا لیا جائے مگر وہاں سکول ، کالج ، دفاتر اور مقبرے بنانے کی کیا ضرورت ہے۔یہ بھی کم عقلی کی بات ہے یہ صاف بات ہے کہ جب وہاں مرکز بنے گا تو ضروری ہے کہ وہاں پڑھنے والے ہوں۔جب یہ جگہ آبادی ہوگی تو ضروری ہے کہ وہاں دُکانوں والے ہوں۔کیا لوگ سائیکلوں پر جا کر دس دس میل دور کی سے سودے لایا کریں گے۔پھر لازمی بات ہے کہ اگر وہاں آبادی ہوگی تو نائی ، دھوبی ، معمار اور نجار وغیرہ بھی ضرور ہونگے اور مختلف قسم کے اور پیشہ ور بھی ہونگے وہ وہاں رہ کر اپنی زندگیوں کو بھی سنواریں گے اور وہاں کے لوگوں کی ضرورتوں کو بھی پورا کریں گے۔ایک سوال یہ بھی کیا گیا ہے کہ کیا وہ جگہ جہاں نیا مرکز بنایا جائے گا مقدس ہو گی ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ احمد یہ مرکز صرف عمارتوں کی وجہ سے برکت نہیں پاتا بلکہ تعلیم و تربیت اور کی دینی کاموں کی وجہ سے برکت پاتا ہے اور یہ چیز جہاں بھی ہوگی وہ جگہ برکت پائے گی اور وہاں کی جو بھی احمدی جائیں گے برکت پائیں گے۔مثلاً خلیفہ کا وجود ہے اگر اُس کی مجلس میں بیٹھنا بابرکت ہے اور اگر قادیان کی سب سے بڑی برکت یہی تھی کہ وہاں خلیفہ کا وجود تھا تو لازمی بات ہے کہ وہ جہاں بھی جائے گا وہ مقام بابرکت ہو جائے گا۔پھر اگر قادیان کی برکت اُس کی نظام کی وجہ سے تھی جو وہاں قائم کیا گیا تھا تو یہ لازمی بات ہے کہ یہ نظام جہاں بھی جائے گا وہ ی جگہ بابرکت ہوگی یہ تو کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ قادیان میں خلیفہ ہو تو وہ بابرکت ہے اور اگر باہر چلا جائے تو پھر وہ جگہ بابرکت نہیں ہو سکتی۔حقیقت یہ ہے کہ جس شخص کے ذریعہ تعلیم و تربیت جاری رہے گی، جس کے ذریعہ خدائی باتیں دنیا میں پھیلیں گی اور جس کے ذریعہ تبلیغ اور اشاعت کا کام ہوگا وہ جہاں بھی جائے گا مرکز بن جائے گا اور جہاں بھی رہے گا وہ مقام بابرکت ہوگا۔کسی نے کہا ہے صدر ہر جا کہ نشیند صدر است