انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 450

انوار العلوم جلد ۲۱ ۴۵۰ اسلام اور ملکیت زمین کام میں لائے تو کامیاب نہ ہو۔یا یوروپین کام میں لائے تو کامیاب ہو جائے لیکن مشرقی کام میں لائے تو کامیاب نہ ہو۔اور یہ حقیقت ایک ثابت شدہ حقیقت ہے اور اس آیت میں یہی مضمون بیان کیا گیا ہے کہ خدا ایک ہے اور کا فرو مومن کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔مشرک و موحد کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔اگر دنیا کے کئی خدا ہوتے تو دنیا میں مختلف لوگوں کے لئے مختلف قواعد ہوتے۔کسی خدا کے ملک میں کچھ قانون ہوتا اور کسی خدا کے ملک میں کچھ قانون ہوتا۔جیسے امریکہ کی دولت سے امریکن لوگ جس قدر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ہندوستانی اُس قدر فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔اسی طرح ایک خدا کے ملک میں اُس کے عبادت گزار زیادہ فائدہ اُٹھا سکتے اور دوسرے لوگ اجانب قرار دیئے جا کر اُس فائدہ سے محروم کر دیئے جاتے۔پس معلوم ہوا کہ خدا ایک ہے اور اس کے سوا کوئی اور خدا نہیں۔یہ مضمون لفظوں کے مطابق بھی ہے اور عقل کے مطابق بھی ہے اور حقیقت کے مطابق بھی ہے لیکن جو استدلال اس سے زمینوں کی برابر تقسیم کے مدعی لوگوں نے کیا ہے وہ تو عقل کے بھی خلاف ہے، حقیقت کے بھی خلاف ہے اور آیت کے الفاظ کے بھی خلاف ہے۔آخر کیوں خدا تعالیٰ نے یہاں انسان کا لفظ نہیں رکھا ہے جستجو کرنے والے کا لفظ کیوں رکھا ہے؟ اسی لئے کہ یہاں تقسیم کا ذکر نہیں تھا۔یہاں قابلیت کے نتائج پیدا می کرنے کا ذکر تھا اور قابلیت کے نتائج پیدا کرنے میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مختلف جستجو کرنے والوں میں فرق نہیں کیا جا تا خواہ اُن کا مذہب کوئی بھی ہو۔اگر مسلمان سنتی کرنے لگ جائیں اور قوانین قدرت سے فائدہ اُٹھانا چھوڑ دیں اور کفار چست ہو جائیں اور خدا تعالیٰ کے قانون کی قدرت سے فائدہ اُٹھانے لگ جائیں تو دنیوی طور پر کفار ترقی کر جائیں گے اور مسلمان گری جائیں گے۔پس اس آیت سے اگر مسلمان فائدہ اُٹھانا چاہتے تو انہیں یہ فائدہ اُٹھانا چاہئے تھا وہ جھوٹے تو کل کو کام میں لا کرست نہ ہو جاتے ، علوم کو نہ چھوڑ دیتے ، صنعت و حرفت کی طرف سے توجہ ترک نہ کر دیتے اور سمجھتے کہ اس آیت کے ماتحت دنیا کی دولتیں اور دنیا کے سامان کی ہمارے لئے مخصوص نہیں بلکہ جو بھی اس کے متعلق کوشش کرے گا اُس کو مل جائے گا۔اگر اسلامی کے دشمن کوشش کریں گے تو وہ اُن کو مل جائیں گے۔اور اگر صرف مسلمان کوشش کریں گے تو اُن کو ملیں گے کفار کو نہیں ملیں گے۔اور اگر دونوں کو شش کریں گے تو دونوں کو اپنی اپنی محنت اور