انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 282 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 282

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۸۲ اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کا تعلقات بھی ہو سکتے ہیں۔مجھے جب یہ خبر آئی کہ اُنہوں نے کورٹ شپ کی اجازت نہیں دی تو میں نے خیال کیا انہیں ایک نیکی کی توفیق ملی ہے اب دوسری نیکی کی بھی توفیق ملے گی۔اب میں نے ان کا فوٹو دیکھا تو معلوم ہوا کہ ان کی اپنے داماد سے بھی بڑی داڑھی ہے اسی طرح آئندہ کی لوگ داڑھی رکھنے لگ جائیں گے۔فرانس میں ۲۰ میں سے ایک آدمی نے داڑھی رکھی ہوئی کچھ ہوتی ہے۔نو جوانوں کو سب سے زیادہ شوق برناڈشا کی کتابیں پڑھنے کا ہے اُس کی بھی داڑھی تھی۔غرض جن لوگوں کے اندر برتری کا احساس ہوتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ہم دوسروں کی کیوں نقل کریں، وہ دوسروں کی بالکل پرواہ نہیں کرتے۔پس تم اسلامی احکام پر عمل کرو اور خصوصیت ی سے ہمارے خاندان پر اسلامی احکام پر عمل کرنا زیادہ واجب ہے۔تمہیں اپنے اندر یہ جرات ا پیدا کرنی چاہیے کہ لوگ کہیں کہ تم میں فلاں خرابی ہے اور تم اُسے برداشت کرو اور پھر اپنی کی اصلاح کی کوشش کرو۔جب کوئی اپنی اصلاح کرے گا تو لازمی بات ہے کہ وہ دوسرے کی بھی اصلاح کرے گا۔جب تک تم میں دیوانگی پیدا نہیں ہوتی تم کامیاب کیسے ہو سکتے ہو۔دیوانگی کے بغیر کامیابی نہیں ہوا کرتی۔انبیاء کی جماعتوں کو دیکھ لو لوگ اُنہیں دیوانے کہا کرتے ہیں لیکن کیا وہ دیوانے ہوتے ہیں ؟ پھر کیا وجہ ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جماعت کو دیوانہ کہا گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ماننے والوں کو دیوانہ کہا گیا۔ایسا کیوں ہوا؟ محض اس لئے کہ وہ سوسائٹی کی بات نہیں مانتے تھے۔لوگ حیران ہوتے ہیں کہ آخر کیا بات ہے کہ انہوں نے ایسی شکل بنالیتی ہے اور سوسائٹی کی بات نہیں مانتے۔یقینا یہ دیوانگی کا اثر ہے قرآن کریم میں ان کی حیرت کا یہ جھ حال آتا ہے کہ وہ کہتے ہیں یہ رسول ہمیں کہتا ہے کہ تم اپنا مال یوں نہ خرچ کرو بھلا ہمارے مال میں اسے دخل دینے کی کیا ضرورت ہے۔ہمارا اپنا مال ہے جس طرح ہم چاہیں اسے استعمال کی کریں۔مثلاً سُود ہے یہ کہتا ہے سود نہ لیا کرو۔بھلا اس کی یہ بات ہم مان سکتے ہیں؟ ہمارا مال ہے جسے چاہیں دیں اور جس طرح چاہیں دیں اس کا مذہب سے کیا واسطہ؟ لیکن کیا تمہارے نزدیک اُن کی یہ دلیل ٹھیک ہے؟ یہی چیزیں اُنہیں عجیب نظر آتی تھیں کہ مال کسی کا اور دینے والا کوئی۔رسول کو اس میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے یہ یقیناً دیوانہ ہے۔مگر انبیاء اور اُن