انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 281

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۸۱ اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے اس موقع پر حضور نے تھوڑی دیر کے لئے جواب کا انتظار کیا تو ایک نوجوان نے کہا کہ داڑھی رکھی جائے تو نیند نہیں آتی۔حضور نے فرمایا۔اس کے معنی یہ ہیں کہ نَعُوذُ باللهِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ بے خوابی کے مریض تھے۔اس پر وہ شخص شرمندہ ہو کر خاموش ہو گیا۔حضور نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔بات یہ ہے ” من حرامی بجتاں ڈھیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کا وہ ادب دلوں میں نہیں رہا جو پہلے تھا۔اگر تم داڑھی رکھ لو گے تو کیا ہوگا؟ صرف یہی کہ لوگ تم پر نہیں گے اب بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ وہ تم پر ہنستے ہیں۔کامیابی کے آخر آثار ہوتے ہیں تم اپنے اندر کی کامیاب ہونے والوں کا سا رنگ پیدا کرو۔زیادہ سے زیادہ یہی ہے کہ لوگ تمہیں قل اعو ذئے کہیں گے اور کہا کریں۔اس موقع پر حضور نے مسٹر عبدالشکور کنزے ( جرمن ٹو مسلم ) کو جنہوں نے داڑھی رکھی ہوئی ہے سٹیج پر کھڑا کیا اور اُن سے دریافت کیا کہ کیا تمہاری سات پشت تک کسی نے داڑھی رکھی ہے؟ اُنہوں نے جواب دیا نہیں۔اس پر حضور نے خدام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تمہیں شرم نہیں آتی !! ایک غیر قوم کا آدمی داڑھی رکھتا ہے لیکن تم داڑھی نہیں رکھتے۔وہ سمجھتا ہے کہ میں اب مسلمان ہو گیا ہوں اس لئے میں داڑھی رکھوں گا لیکن تمہیں کچھ احساس نہیں۔سب سے پہلے انگریزوں نے داڑھی منڈانی شروع کی تھی ان میں سے بشر احمد آرچرڈ جو اب ہمارے مبلغ ہیں کی مسلمان ہوئے اور اُنہوں نے داڑھی رکھی۔مسٹر کنزے کی داڑھی کے بال تو سیاہ ہیں لیکن بشیر احمد آرچرڈ کی داڑھی کے بال بھورے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے گو یا مکئی کے سٹے کے بال اُتار کر لگا دیئے گئے ہیں لیکن وہ داڑھی رکھتے ہیں۔پھر انہیں انگریز بیوی بھی مل گئی ہے۔انگریزوں کے ہاں کورٹ شپ ہوتی ہے اور اس کے بغیر وہ سمجھتے ہیں گویا نکاح ہی نہیں ہوا۔ہم نے لڑکی کے والد سے کہا کہ اب یہ رسم ختم کرو تو اُنہوں نے کہا بہت اچھا۔وہ خاندانی آدمی تھے صحت کی خرابی کی وجہ سے اُنہوں نے ملازمت چھوڑ دی ہے اور اب ایک فارم لیا ہوا ہے اس سے بھی کافی آمد ہے۔اُنہوں نے بڑی بہادری سے کہا اچھا کورٹ شپ نہیں ہوگی۔ہم نے کہا لڑکی کو با وجود منگنی کے لڑکے سے علیحدہ ملنا نہیں ہو گا۔ان کے ہاں منگنی کے بعد میاں بیوی والے