انوارالعلوم (جلد 21) — Page 244
انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۴۴ با قاعدگی سے نمازیں پڑھنے ، اس کے اثرات پر غور۔۔۔دیکھے تو وہ یہ خیال نہ کرے کہ یہ شہر کی جماعت ہے اور شہر میں صرف چار پانچ آدمی ہیں جو مسجد میں آ کر نماز ادا کرنا ضروری خیال کرتے ہیں۔میں کونہ میں کھڑا اس لئے نماز پڑھ رہا ہوں تا وہ سمجھے کہ اصل نماز تو ہوگئی ہے یہ لیٹ آنے والے لوگ ہیں۔غرض آجکل ایک فیصدی بھی ایسے مسلمان نہیں پائے جاتے جو مسجد میں جا کر نماز پڑھنا ضروری خیال کرتے ہوں۔سرکاری دفاتر میں ان کی طرف سے بھی نماز با جماعت کا کوئی انتظام نہیں۔سرکاری اداروں کی طرف سے یہ شائع کیا جاتا ہے کہ عید کی نماز میں بڑے بڑے افسر شامل ہوئے لیکن کیا عید اور جمعہ کی نمازیں کسی اور خدا نے بنائی ہیں؟ اور روزانہ پانچ نمازیں کسی اور خدا نے بنائی ہیں؟ جس خدا کی نے عید اور جمعہ کی نمازیں مقرر کی ہیں اُس خدا نے روزانہ پانچ نمازیں بھی مقرر کی ہیں۔پھر کیا ت وجہ ہے کہ وہ عید اور جمعہ کا حکم تو مان لیتے ہیں اور روزانہ پانچ نمازوں والا حکم نہیں مانتے۔عید اور جمعہ کی نمازوں میں لوگ چونکہ کثرت سے آتے ہیں اس لئے بڑے بڑے لوگ شہرت کی خاطر وہاں چلے جاتے ہیں۔بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو نماز باجماعت ادا کرتے ہیں مگر ایسے کی لوگ بہت کم ہیں۔عام لوگ صرف اپنے اعمال پر پردہ ڈالنے کے لئے چلے جاتے ہیں۔یہ خرابی کی مسلمانوں میں مردوں میں بالعموم اور عورتوں میں بالخصوص پائی جاتی ہے۔عورتیں کہتی ہیں کیا کریں، بچے ہیں ، گھر کا کام ہے اس لئے نماز نہیں پڑھ سکتیں۔بھلا ایسا بھی کوئی گھر ہے جو بچوں سے خالی ہو؟ یا ایسی عورت ہے جس کو گھر کا کام نہ ہو؟ مرد باہر کا کام کرتا ہے اور عورت گھر کا کام کرتی ہے یہ کوئی ایسا بات نہیں جو نماز میں روک پیدا کر سکے۔پس میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ نماز روحانی غذا ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ تم نمازیں پڑھو، یہ حکم قرآن کریم میں پہلے سے موجود ہے، میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ روزے رکھو یہ حکم قرآن کریم میں پہلے سے موجود ہے ، میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ زکوۃ دو، حج کرو یہ احکام تمہیں پہلے سے معلوم ہیں۔اگر تمہیں معلوم ہیں اور معلوم ہونے کے بعد تم ان میں کوتاہی کرتی ہو تو اس کا علاج میرے قبضہ میں نہیں۔میں صرف ایک بات بتانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ نماز ، روزہ ، زکوۃ، حج ، ذکر الہی وغیرہ روحانی غذا ئیں ہیں۔جس طرح تمہارا جسم غذا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا اسی کی طرح تمہاری روح بھی غذا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔تمہارا جسم بے شک زندہ رہے گا لیکن