انوارالعلوم (جلد 21) — Page 243
انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۴۳ با قاعدگی سے نمازیں پڑھنے ، اس کے اثرات پر غور۔۔۔اور بیمار کے لئے جائز ہے کہ وہ گھر میں نماز ادا کر لے لیکن دوسرے مردوں کے لئے جو بلا عذر مسجد میں نماز ادا نہیں کرتے ، بھاری گناہ ہے۔اب تم دیکھ لو کہ ہمارے ملک میں کتنے وہ لوگ ہیں جو مسجدوں میں آ کر نماز ادا کرتے ہیں ، ایک فیصدی بھی نہیں۔عورتوں کے لئے مسجد میں آ کر نماز ادا کرنا ضروری نہیں۔بعض لوگ ی کہتے ہیں کہ اگر ممکن ہوا اور عورتیں مسجد میں آ کر نماز ادا کر لیں تو اچھا ہے لیکن بعض لوگ کہتے ہیں کہ عورتوں کے لئے مسجد میں نماز ادا کرنا فرض نہیں۔ہاں اگر وہ پڑھ لیں تو منع نہیں۔بہر حال عورتوں کے لئے مسجد میں نماز ادا کرنا فرض نہیں بعض کے نزدیک جائز ہے۔بعض کے نزدیک ی اگر ممکن ہوا اور مسجد میں جا کر نماز ادا کر لیں تو عام ثواب سے اُنہیں زیادہ ثواب ملے گا۔لیکن کی مردوں کے متعلق یہ فتویٰ ہے کہ اگر وہ مسجد میں جا کر نماز ادا نہ کریں تو انہیں عذاب ملے گا۔اگر مسجد میں جا کر وہ نماز پڑھیں گے تو اُن کی اصلی نماز کبھی جائے گی لیکن موجودہ حالات میں عورتیں تو مسجد میں جا کر نماز کیا پڑھیں گی مرد بھی اتفاقی حادثہ کے طور پر مسجد میں جاتے ہیں۔آجکل یہ سمجھ لیا گیا ہے کہ مسجد میں نماز ادا کرنا تنخواہ دار امام یا مؤذن کا کام ہے یا وہ مسافر جو غریب ہو اور وہ مسجد میں آ کر ٹھہر جائے ، وہ نماز پڑھ لے۔یا وہ شخص جس نے ووٹ لینے ہوں وہ نماز مسجد میں پڑھ لے اور لوگ نماز پڑھنا ضروری نہیں سمجھتے۔میں جب مصر گیا تو وہاں قاہرہ کی جامع مسجد دیکھنے گیا۔میں نے دیکھا کہ وہ بہت بڑی مسجد ہے اُس میں پچاس ہزار کے قریب آدمی آ سکتے ہیں۔اتنی بڑی مسجد میں ایک امام پانچ چھ کی آدمیوں کو ساتھ لے کر ایک کو نہ میں کھڑا نماز ادا کر رہا ہے۔وہ محراب میں نہیں کھڑا تھا۔مجھے یہ بات عجیب معلوم ہوئی میں نے اُس مولوی سے پوچھا کہ جب محراب ہے تو تم ایک کونہ میں کھڑے ہو کر نماز کیوں ادا کر رہے ہو؟ اُس نے کہا قاہرہ کی دس لاکھ کی آبادی ہے (اب ۲۵ ،۳۰ لاکھ کے قریب آبادی ہے ) دس لاکھ میں سے اگر معذوروں کو نکال دیا جائے تب بھی دواڑھائی لاکھ آدمی ایسا ہو گا جو مسجد میں آ کر نماز ادا کر سکتا ہے اور اگر شہر کے دُور دراز حصوں کو نکال دیا جائے تب بھی ۴۰ ، ۴۵ ہزار آدمی مسجد میں آ کر نماز ادا کر سکتے ہیں۔میں کونہ میں اس لئے نماز ادا کر رہا ہوں تا غیر مذہب کا اگر کوئی آدمی آ جائے اور مجھے محراب میں کھڑا نماز پڑھتے