انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 229 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 229

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۲۹ کوشش کرو کہ اُردو ہماری مادری زبان بن جائے فقہ کا مسئلہ بتا دیتے یا منطق کا کوئی مسئلہ بتا دیتے۔پھر عصر کی نماز کا وقت آ جاتا عصر کی نماز پڑھواتے اور اس کے بعد انہیں باہر لے جاتے اور وہاں فنونِ جنگ کی مہارت کرواتے۔اس طرح وہ سارا دن انہیں مختلف کام سکھانے میں لگے رہتے۔بارہ سال کے اندر اندر اُنہوں نے ان لڑکوں کو قرآن وحدیث کا پورا ماہر بنا دیا، قرآن کریم کا حافظ بنادیا، پورا منطقی اور پورا فقیہہ بنا دیا اور اس کے ساتھ انہیں پورا سپاہی بھی بنا دیا۔غرض ایک ایک چیز کا روزانہ یاد کر لینا کوئی مشکل بات نہیں تم روزانہ چند آیات یاد کر لو تو کی بڑی آسانی کے ساتھ تھوڑے ہی عرصہ میں سارے قرآن کریم کا ترجمہ پڑھ سکتے ہو۔بعض کی آیات تو بہت چھوٹی چھوٹی ہوتی ہیں اگر انہیں دوسری چھوٹی آیات کے ساتھ ملا کر بڑی آیت کی کے برابر سمجھ لیا جائے اور اگر اڑھائی تین سطروں کا بھی روزانہ اندازہ رکھا جائے تو بڑی آسانی کی کے ساتھ تم تین سال کے اندر اندر پورے قرآن کریم کا ترجمہ سیکھ سکتے ہو۔یہ سکیم بچوں میں بھی شروع کرنی چاہیے اور اگر لجنہ اماءاللہ بھی اس سکیم کو اپنالے تو پھر مائیں اپنے بچوں کو قرآن کریم کی کا ترجمہ پڑھا سکتی ہیں۔تم بے شک خادم ہو لیکن اگر تمہیں خدمت کے طریق کا ہی پتہ نہ لگے تو تم کرو گے کیا ؟ بے شک پانی پلا دینا اور مسجد کی صفائی کر دینا بھی اچھے کام ہیں مگر قرآن کریم میں اور بھی ہزاروں احکام ہیں اور جب تم انہیں جانتے ہی نہیں تو تم ان پر عمل کیسے کر سکتے ہو۔خادم کے لئے ضروری ہے کہ اسے آقا کی مرضی معلوم ہو۔پس ایک نصیحت تو میں یہ کروں گا کہ تم اُردو میں گفتگو کرنے کی عادت ڈالو اور اتنی عادت ڈالو کہ تمہارا لہجہ اُردو دانوں کا سا ہو جائے۔الفاظ اور محاورات کی اصلاح بعد میں ہو جائے گی۔دوسری نصیحت میری یہ ہے کہ بے شک مخلوق کی خدمت کرو لیکن اگر تمہیں قرآن کریم کا ی ترجمہ نہیں آتا تو تم یہ کام پوری طرح نہیں کر سکتے۔اگر تمہیں قرآن کریم کا ترجمہ آتا ہے تو باقی سب چیزیں تمہارے لئے آسان ہو جائیں گی۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب جب شام میں گئے تو وہاں کے ایک وزیر نے اُن سے پوچھا کہ آپ نے کسی دینی مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا میں نے تو صرف قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا ہے جب قرآن کریم کا ترجمہ آتا ہو تو باقی سب مضامین آسان