انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 80 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 80

انوار العلوم جلد ۲۱ ۸۰ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر مسلمان ہوئے۔بشیر احمد آرچرڈ پہلے مسلمان تھے جنہوں نے اسلام کو صحیح طور پر عمل کے لئے قبول کیا بعد میں اُنہوں نے ملازمت چھوڑ دی اور حصول تعلیم کے سلسلہ میں قادیان میں بھی رہے۔وہ جتنی دیر قادیان رہے میں نے دیکھا کہ وہ تہجد گزار تھے ، نمازوں کے وہ بڑے پابند تھے ، اُن کے اعمال میں ہر طرح سادگی پائی جاتی تھی اور اس وقت وہ ہماری طرف سے انگلینڈ میں مبلغ مقرر ہیں۔اُن کے اندر اس قدرا خلاص پایا جاتا ہے جو انگلستان کے لئے غیر معمولی ہے اُن کے پاس روپیہ نہیں۔ہم اپنے مبلغ کو اتنا کم خرچ دیتے ہیں کہ وہ بمشکل اپنا پیٹ بھر سکتا ہے حتی کہ ایک کیپٹن نے جو جہلم کی طرف کے رہنے والے تھے اور احمدی نہیں تھے مجھ سے شکایت کی کہ میں ملایا میں تھا میں نے وہاں آپ کے مبلغوں کو دیکھا ہے آپ اپنے مبلغوں پر ظلم کرتے ہیں اور انہیں اتنا کم خرچ دیتے ہیں کہ وہ اپنا پیٹ بھی نہیں بھر سکتے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے چپڑاسیوں کی حالت بھی اُن سے اچھی ہے۔میں نے اُنہیں جواب دیا آپ کی ہمدردی کا شکریہ۔ہم اگر اپنے مبلغوں کو آپ کے خیال کے مطابق خرچ دیں تو ساری دنیا میں تبلیغ کیسے کریں؟ اگر ہم نے ساری دنیا میں تبلیغ کرنی ہے تو یہ اس طرح ہی ہو سکتی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک فرد قربانی کرے۔جو لوگ تبلیغ کے لئے باہر نہیں جاسکتے وہ روپیہ دیں اور جو باہر جا سکتے ہیں وہ جائیں اور کم خرچ میں گزارہ کریں۔بشیر احمد آرچرڈ کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ اگر کوئی پمفلٹ شائع کرنا چاہتے ہیں اور اُن کے پاس خرچ نہیں ہوتا تو وہ بجائے مرکز سے خرچ مانگنے کے وہاں مزدوری کر لیتے ہیں۔کسی جگہ اگر مزدوری کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ وہاں چلے جاتے ہیں اور آٹھ دس دن کام کرتے ہیں اور پھر اُس آمد سے پمفلٹ شائع کرتے ہیں۔یہ اس قسم کی قربانی ہے جو شاید کسی ہندوستانی یا پاکستانی میں بھی نہیں پائی جاتی۔ہندوستانیوں اور پاکستانیوں میں یہ روح نہیں پائی جاتی کہ وہ دین کے لئے اس قدر قربانی کریں۔بوریاں اُٹھا ئیں اور اُن کی کی آمد سے پمفلٹ شائع کریں۔اُن کی سادگی کا یہ نتیجہ ہوا ہے کہ انہیں دیکھ کر باقی نو مسلموں کے اندر بھی قربانی کی روح پیدا ہو گئی ہے۔میرا ارادہ تھا کہ بشیر احمد آرچرڈ قادیان میں رہ کر اچھی طرح دینی تعلیم حاصل کریں اور اُن کی شادی بھی کسی ہندوستانی لڑکی سے کر دی جائے لیکن مشرقی پنجاب کے فسادات کی وجہ