انوارالعلوم (جلد 21) — Page 63
انوار العلوم جلد ۲۱ ۶۳ ہر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین تقاریر بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ہرے عبدالشکور کنز کے اعزاز میں دعوتوں کے مواقع پر تین نقار یر پہلی تقریر فرموده ۱۹ جنوری ۱۹۴۹ء بمقام رتن باغ لاہور دعوت چائے از نظارت دعوت و تبلیغ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔” میرے آقا ومولا کے ارشاد کے مطابق اسلام اور اُس کے بچے متبع واقعی وہی کونے کا پتھر ہیں جو جس پر بھی گریں گے وہ پاش پاش ہو جائے گا اور جو اُن پر گرے گا وہ بھی چکنا چور ہو جائے گا۔دیکھ لیجئے جرمنوں نے اطالویوں کی مدد سے ایک عربی ملک ٹنیشیا پر یورش کی تاکہ وہ جی اسلام اور مسلمانوں کو ختم کریں لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی ، انہیں ہزیمت ہوئی اور اب جب اسلام کے مبلغ اُس ملک میں پہنچے تو وہ اُن کے تمدن ، اُن کے مذہب اور ان کی اخلاقیات پر وہی کونے کا پتھر بن کر کچھ اس طرح گرے کہ اُن کے دلوں میں جو کچھ تھا وہ ختم ہو گیا اور انہیں حلقہ بگوش اسلام ہوتے ہی بنی۔( حضور نے فرمایا ) موصوف اپنے حالات اور بعض وجوہات کی بناء پر اب جماعت احمدیہ کے ممبر نہیں رہے۔( ناشر )