انوارالعلوم (جلد 21) — Page 627
انوار العلوم جلد ۲۱ ۶۲۷ قرونِ اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز۔۔دلائے گا واپس نہیں آئے گا۔تو خدا اور اُس کے رسول کی آواز ہمارے اندر یہ جوش کیوں پیدا نہیں کرتی۔اس وقت عملاً خدا اور اس کا رسول اپنی مدد کے لئے پکار کر رہے ہیں لیکن باوجود اس کے کہ ہم ان کی آواز سنتے ہیں ہمیں کوئی غیرت نہیں آتی کہ ہم بیدار ہوں اور ایسے کام کریں جن سے خدا اور اس کے رسول کی حکومت دنیا میں قائم ہو۔ایک بزرگ نے جو بھوپال کے رہنے والے تھے ایک دفعہ خواب میں دیکھا کہ ایک نحیف اور کمزور انسان زمین پر پڑا ہے وہ کوڑھی ہے، آنکھیں اُس کی نکلی ہوئی ہیں ناک اور منہ پر زخم ہیں اور ان زخموں پر کثرت سے مکھیاں بیٹھی ہوئی ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا تو کون ہے جو اس حالت میں پڑا ہوا ہے۔اُس نے کہا میں خدا ہوں۔میں نے کہا ہم تو قرآن کریم میں پڑھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اتنا حسین ہے کہ اس سے زیادہ حسین اور کوئی نہیں اور تم کہتے ہو کہ میں خدا ہوں۔اُس نے کہا میں بھو پال کا خدا ہوں۔بھو پال والوں کے نزدیک میری ایسی ہی حالت ہے۔نہ وہ میرا احترام کرتے ہیں نہ ان میں میرا ادب ہے۔مجھ سے انہیں کوئی محبت نہیں ایک ادنیٰ سے ادنی غلام کا بھی انہیں لحاظ ہو گا مگر میرا انہیں کوئی لحاظ نہیں۔پس خدا خدا تو ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ انسان کے دل میں اُس کی کیا قدر ہے۔اسی طرح ی رسول ہیں۔رسول رسول تو ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ انسان کے دل میں اُس کی کیا قدر ہے۔آخر وہ کون سی بات ہم میں پائی جاتی ہے جو دوسروں کیلئے کشش کا موجب ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو قربانیاں کیں وہ کہاں ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو انکسار کا نمونہ دکھا یا وہ کہاں ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غریبوں پر مہربانی کی جو حالت تھی وہ کہاں جی ہے؟ اگر کسی میں یہ چیزیں پائی جاتی ہیں یا وہ اپنے اندر ایسی خوبیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہم کہیں گے کہ اُس کا خدا اور اُس کا رسول زندہ ہیں۔لیکن اگر خدا تعالیٰ ان کی آواز نہیں سنتا اور وہ خدا تعالیٰ کی آواز کو نہیں سنتے تو وہ زندہ کیسے ہوئے۔سو تم ایسی روح اپنے اندر پیدا کرو کہ جس سے معلوم ہو کہ تمہارا خدا اور رسول دونوں زندہ ہیں۔تم اسلامی اخلاق اور اسلامی علوم سیکھو اور ان پر عمل کرو اور اس کیلئے قرآن کریم کا پڑھنا ضروری ہے جس میں لکھا ہے کہ یوں کرنا چاہئے اور یوں نہیں کرنا چاہئے۔لیکن اگر ہمیں اس کے معنی نہیں آتے یا معنے تو