انوارالعلوم (جلد 21) — Page 563
انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۶۳ تعلیم الاسلام ہائی سکول تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ کے قیام و استحکام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ کے قیام و استحکام میں ایک نوجوان کا تاریخی کردار فرموده ۶ امئی۱۹۵۰ ء بمقام چنیوٹ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔بات تو کئی دفعہ کہی ہوئی ہے لیکن پھر بھی کسی نے کہا ہے:۔گاہے گاہے باز خواں ایں قصہ پارینہ را سنی ہوئی باتیں پھر کئی دفعہ سنی جاتی ہیں اور کہی ہوئی باتیں بھی کئی دفعہ کہی جاتی ہیں۔کبھی تو اس لئے کہ دل ان کی یاد سے خوش ہوتا ہے یا دل ان کی یاد سے اپنے غم کو تازہ کرنا چاہتا ہے اور کبھی اس لئے ایک کہی ہوئی بات جو نہایت ضروری ہوتی ہے باوجود اس کے کہ وہ کہی ہوئی ہوتی ہے اثر کر نے سے قاصر رہ جاتی ہے اس لئے اُسے بار بار دہرانا ضروری ہوتا ہے تا وہ اثر انداز ہو۔پس کوئی وجہ سمجھ لو مجھے آج پھر ایک پرانا قصہ دُہرانا پڑ رہا ہے۔ہماری زبان میں و ہرانا پڑ رہا ہے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ کوئی شخص اپنے نفس پر جبر کر کے وہ کام کر رہا ہے۔میں نے اِن معنوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا ہے اور یہ فقرہ میرے منہ سے اتفاقی طور پر نہیں نکلا۔مگر یہ چیز کسی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے ہی نفس کی طرف سے اور اپنی ہی پرانی یادوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے میرے دل میں پھر اپنا سر اٹھایا اور یہ باتیں باہر نکلنے کیلئے تڑپیں۔اور انہوں نے مجھے مجبور کر دیا کہ میں انہیں ان کے قفس سے آزاد کر دوں تا ایک دفعہ پھر وہ ہوا میں پھڑ پھڑ سکیں۔شہد کی مکھیوں کو دیکھو شاید تمہیں نیچرل ہسٹری پڑھائی جاتی ہو تو تم نے پڑھا ہو یا پڑھائی