انوارالعلوم (جلد 21) — Page 364
انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۶۴ قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی نقد ی تھی معنی ہیں کہ وہ بات جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے بھی کہی وہ نَعُوذُ بِاللہ جھوٹی نکلی؟ یا کوئی ایسی گنجائش ہے کہ اس کے معنی بدل سکیں ؟ یا درکھنا چاہیے کہ بخاری میں لکھا ہے جب دنیا سے ایمان اُٹھ جائے گا تو خدا تعالیٰ فارسی النسل لوگوں کی میں سے کچھ لوگ ایسے کھڑے کرے گا جو ایمان کو پھر اس دنیا میں واپس لائیں گے۔بعض روایات میں رجل کا لفظ آتا ہے اور بعض روایات میں رجال کا لفظ آتا ہے۔یعنی یہ پیشگوئی ایک سے زیادہ اشخاص کے ہاتھ سے پوری ہوگی۔رجال کا لفظ استعمال کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتادیا کہ یہ پیشگوئی ایک ہی شخص کے متعلق نہ سمجھ لینا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی واضح کر دیا کہ کسی نبی کے خلیفہ کے ذریعہ بھی اُس کی بعض پیشگوئیاں پوری ہو جاتی ہیں اس لئے ضروری نہیں کہ یہ پیشگوئی یعنی ہجرت کی پیشگوئی میرے ہی ذریعہ پوری ہو۔ہوسکتا ہے کہ یہ پیشگوئی میرے کسی ظل کے ذریعہ سے پوری ہو۔پھر میں نے جو رڈیا میں دیکھا کہ میں مسیح موعود ہوں تو اس سے بھی یہ سوال حل ہو جاتا ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔میرا ایک بیٹا ہو گا جو حسن و احسان میں میرا نظیر ہوگا۔پھر ازالہ اوہام میں لکھا ہے کہ ہمیں اس سے انکار نہیں کہ ہمارے بعد کوئی اور بھی مسیح کا مثیل بن کر آوے۔۱۵ مجھے یاد ہے ایک دفعہ حضرت خلیفہ مسیح الاول نے مجھے فرمایا کہ میاں ! اپنے ابا سے پوچھو تو سہی کہ وہ مسیح کونسے ہیں اور وہ کب ہوں گے؟ بہر حال جب اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا وقت قریب آیا تو میں نے وہ رویا دیکھا جس میں میرے منہ سے نکلا اَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ مَثِيْلُهُ وَخَلِيفَته خدا تعالیٰ نے جب دیکھا کہ لوگ کہیں گے کہ یہ پیشگوئی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ پوری ہونی تھی تو اُس نے میرے منہ سے نکلوا دیا کہ اَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ۔میں بھی مسیح موعود ہوں گویا ساڑھے تین سال قبل اس کی پیش بندی کر دی۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ اُس وقت ختم نہیں ہوا جبکہ وہ فوت ہوئے بلکہ وہ جاری رہنے والا تھا اور اُس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک کہ اسلام قوت نہیں پکڑتا۔حضرت خلیفۃ امسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ میرا زمانہ اس لئے حضرت مسیح موعود کا زمانہ