انوارالعلوم (جلد 21) — Page 280
انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۸۰ اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے چاہیے۔آخر ہوتی ہیں اور سوٹ پہنے ہوئے ہوتے ہیں تمہیں ان کو صاحبزادہ نہیں کہنا تمہارے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت زیادہ ہے یا ان کی نسل کی تی عزت زیادہ ہے۔اگر تم میں صوبیدار میجر محمد ایوب صاحب جیسی ہمت نہیں تو کم از کم جب انہیں ایسا کرتے دیکھو تو ان سے منہ پھیر لو اور کہو کہ تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولا د ہوتے ہوئے ہمارے سامنے بُرا نمونہ پیش کرتے ہو اور ایسا کرتے چلے جاؤ یہاں تک کہ وہ اپنی اصلاح کر لیں۔پس اپنے اندر ہمت پیدا کر و۔اگر تم دوسرے پر انگلی اُٹھاؤ گے تو کی پھر تم اپنی بھی اصلاح کر لو گے۔جب میں کوئٹہ میں تھا تو وہاں اخبار نویسوں کی ایک دعوت تھی اُن میں ایک احمدی بھی تھے تج جن کی داڑھی منڈی ہوئی تھی۔(اب بھی وہ نمائندہ بن کر یہاں آئے ہوئے ہیں ) اور ایک داڑھی والے تھے۔وہ داڑھی والے اخبار نویس کہنے لگے میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں خواہ آپ کو بُری لگے۔پہلے احمدیوں کی اور بات تھی اب اور ہے۔اب اتنی داڑھیاں نہیں رہیں جتنی پہلے تھیں۔خیر اپنے گھر کی تو اور بات ہوتی ہے میں بھی اپنی اولا دکو بُرا بھلا کہ رہا ہوں لیکن دوسرے کے منہ سے سن کر غیرت آتی ہے۔میں نے اُسے کہا دوسرے مسلمانوں کے مقابلہ میں ہم میں اب بھی داڑھی رکھنے والوں کی نسبت زیادہ ہے۔ہمارے دس آدمیوں میں سے اگر ایک کی داڑھی نہیں ہوتی تو آپ کے دس آدمیوں میں صرف ایک کی داڑھی ہوتی ہے۔اُس نے کہا ہاں نسبتی فرق تو اب بھی ہے۔میں نہیں سمجھتا کہ آخر داڑھی رکھنے میں کیا روک ہے اور داڑھی کی نہ رکھنے میں کیا فائدہ ہے۔داڑھی رکھنے میں مشکل ہی کیا ہے۔تم بتاؤ کہ داڑھی منڈوانے میں کیا خوبی ہے؟ یا کترا کترا کر نیچے لے جانے میں کیا خوبی ہے؟ آخر جیسے میں تمہیں علم سکھاتا ہوں تمہارا بھی فرض ہے کہ اگر کوئی نئی بات تمہیں معلوم ہو تو مجھے بتاؤ۔میں تمہیں روزانہ کئی باتیں سکھاتا ہوں تمہارا بھی فرض ہے کہ اگر تمہیں کوئی نیا نکتہ مل جائے تو مجھے بتاؤ۔میں اُس پر عمل کی کروں یا نہ کروں کم از کم میرا دماغ تو روشن ہو جائے گا۔چونکہ یہ مجلس اصلاحی ہے اس لئے تم بتاؤ کہ داڑھی منڈانے یا کترا کترا کر نیچے لے جانے میں کیا فائدہ ہے ؟ میں اب تقریر تھوڑی دیر کے لئے بند کر دیتا ہوں اگر تمہاری نظر میں داڑھی منڈوانے کا کوئی فائدہ ہو تو مجھے بتاؤ۔